وزیراعظم کے دورہ بلوچستان کی ویڈیو ایڈٹ کی گئی، مریم اورنگزیب نے اصلی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے الزام پی ٹی آئی پر لگا دیا

31  جولائی  2022

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ بلوچستان کی ویڈیو ایڈٹ کرکے اس میں آوازیں شامل کی گئیں، یہ سیاسی مخالفین کو غداری سے لنک کرانے والی بشریٰ بی بی کی ارسلان بیٹے کو ہدایت کا تازہ شاہکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر وزیراعظم کی سیلاب سے متاثرہ علاقے کا فضائی جائزہ لیتے ہوئے ویڈیو سامنے آئی تھی اسی دوران ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی جس میں فضائی جائزہ لینے کے دوران وزیراعظم کوکہا جارہا ہے کہ’سر کیمرہ آن ہے اور آپ کی ویڈیو بن رہی ہے۔مسلم لیگ ن کی جانب سے اصلی اور ایڈٹ شدہ ویڈیو دونوں ساتھ ملا کر جاری کی گئی ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ویڈیو کو ایڈٹ کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں ویڈیو کو ایڈٹ کرنے اور جھوٹا پروپیگنڈا کرنیکا ذمہ دار پی ٹی آئی سوشل میڈیا ونگ کو قرار دیا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ سیاسی مخالفین کو غداری سے لنک کرانے والی بشریٰ بی بی کی ارسلان بیٹے کو ہدایت کا یہ تازہ شاہکار ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مری میں سیاحوں کی لاشیں برف کے نیچے پڑی رہیں تو اس وقت بشریٰ بی بی نے عمران خان کو جانیکی اجازت نہیں دی، انہیں تکلیف ہے شہباز شریف عوام کے پاس کیوں جاتا ہے، ان سے ہمدردی کیوں کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کے دورے کی ویڈیو خود میں نے بنا کر میڈیا کو جاری کی، بعد میں جعل سازی سے اس میں آوازیں شامل کی گئیں۔ اصل ویڈیو ہونے کے باوجود جعلی ویڈیو کی تشہیرکرنے والوں پر تنقیدکرتے ہوئے مریم نے کہا کہ اے آر وائی نیوز

کے پاس بھی اوریجنل ویڈیو موجود ہے، ویڈیو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ بھجوا دی ہے تاکہ ویڈیو میں آوازیں شامل کرنے والے جعلساز قانون کی گرفت میں آئیں۔انہوں نے کہ صحافت اور آزادی اظہار کی آڑ میں جھوٹ پھیلانے اور عمران کی کرپشن سے توجہ ہٹانے پر اے آر وائی کو شرم آنی چاہیے، اے آر وائی سچائی اور حقیقت کا ہر لمحے قتل کرتا ہے، اربوں روپے کے غیرقانونی ٹھیکے مل رہے ہوں تو پھر صحافت کے لبادے میں جھوٹ کا

پرچار ہی ہوگا۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کی یہ اوچھی، نیچ اور گھٹیا حرکت اس مائنڈ سیٹ کا اظہار ہے۔انہوں نے کہاکہ جو مدینہ کی ریاست کے پاک نام سے لے کر فاٹف،کورونا سیلاب،مذہب،سیاسی مخالفین کی صحت، معیشت،عوام کے روزگار پہ جھوٹ بولتا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ مری میں سیاحوں کی لاشیں برف کے نیچے پڑی رہیں بشری بی بی نے جانے کی اجازت نہیں دی،پہاڑوں کی سیر کرتا رہا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ اب

تکلیف ہو گئی کہ وزیراعظم شہباز شریف عوام کی مشکلات میں ان کی مدد کیوں کرتا ہے، ان کے پاس کیوں جاتا ہے، ان سے ہمدردی کیوں کرتا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ ہزارہ برادری کے جنازے پڑے تھے کہا کہ بلیک میل نہیں ہوں گا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ نعیم الحق اور کئی قریبی ترین دوست وفات پاگئے،عمران صاحب کو جنازے میں شرکت کی اجازت نہ ملی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں بدترین سیلاب اور ڈینگی تھا لیکن بے شرم اور بے حس عمران صاحب وزیراعلیٰ ہاؤس میں لڈو کھیلتے رہا۔

انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ اور پنجاب میں سیلاب زدگان کی مدد کرنے کی بجائے عمران صاحب اور بشری ٰ بی بی وزیراعظم شہباز شریف کی ویڈیو کی ایڈیٹنگ اور جعلسازی میں مصروف ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ کیمرہ ایکشن اور اے آر وائی کی لائٹ کی ضرورت عمران خان کو ہے شہباز شریف کو نہیں۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ اور پنجاب میں سیلاب زدگان کی مدد کرنے کی بجائے عمران صاحب اور بشری ٰ بی بی وزیراعظم شہباز شریف کی ویڈیو کی ایڈیٹنگ اور جعلسازی میں مصروف ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ کیمرہ ایکشن اور اے آر وائی کی لائٹ کی ضرورت عمران خان کو ہے شہباز شریف کو نہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…