والد کو زبردستی گھر سے نکالنے والے بیٹوں کو 3، 3 سال قید کی سزا

26  جون‬‮  2022

والد کو گھر سے نکالنے پر بیٹوں کو کڑی سزا

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی کی مقامی عدالت نے والد کو گھر سے نکالنے والے بیٹوں اور ان کی والدہ کو تین تین برس قید کی سزا سنادی۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق محمد قاسم اور راحیلہ بیگم کی طلاق ہوگئی تھی جس کے بعد اس کی سابق اہلیہ نے اپنے بیٹوں زعفران اور فیضان کے ہمراہ گھر پر قبضہ کرکے قاسم کو گھر سے نکال دیا۔

اس پر بزرگ شہری  کی درخواست پر تھانہ روات نے جبری قبضے کے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی۔

ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے دونوں بیٹوں اور ان کی ماں کو  گھر پر قبضے اور بزرگ والد کو گھر سے نکالنے کے جرم میں تین تین سال قید کی سزا اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

عدالتی حکم پر تینوں ماں بیٹوں کو کمرہ عدالت سے ہی گرفتار کرلیا گیا۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ گھر کا قبضہ خالی  کراکے اصل مالک محمد قاسم کے حوالے کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…