عمران خان کی جاسوسی کی کوشش ناکام ، ملازم پکڑا گیا ،تہلکہ خیز انکشافات

26  جون‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی جاسوسی کی کوشش ناکام بنادی گئی، جاسوسی کی کوشش پر ایک ملازم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق بنی گالہ کے ایک ملازم نے

انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کے گھر کے ملازمین کو ان کے کمرے میں جاسوسی کے آلات لگانے کیلئے پیسے دیے گئے ہیں۔ ملازم کے انکشاف کے بعد بنی گالہ کی سیکیورٹی ٹیم فوری متحرک ہوئی اور جاسوسی کی کوشش میں ملوث ملازم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔عمران خان کے چیف آف سٹاف ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی  کی جاسوسی کیلئے  بنی گالہ کے ایک ملازم کو خریدا گیا تھا، عمران خان کے کمرے کی صفائی کرنے والے ملازم کو باقاعدہ ٹریپ کیا گیا ۔ اسے کہا گیا کہ اگر اس نے مدد کی تو کاروبار سیٹ کردیں گے ،  اس کو بہت عرصے سے پیسےبھی  دیے جارہے تھے جس کے بدلے اس نے عمران خان کے کمرے میں ایک جاسوسی کی  ڈیوائس لگانی تھی۔ جو ملازم پکڑا گیا ہے اس نے اور بھی بہت سی  باتیں بتائی ہیں جو اس وقت شیئر نہیں کی جاسکتیں۔یاد رہے کہ سی ٹی ڈی کی جانب سے پہلے ہی تھریٹ الرٹ جاری کیا جاچکا ہے جس میں کہا گیا ہے  کہ عمران خان کو قتل کئے جانے کا منصوبہ بنایا جاچکا ہے ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…