سابق وزیر توانائی نے روس سے تیل خریداری کیلئے ایک خط لکھا تھا،وزیر مملکت پٹرولیم کا بڑا اعتراف

30  مئی‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی) وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ سبسڈی دینے کی حکومت طاقت ختم تو نہیں محدود ہوگئی ہے،سابق وزیر توانائی نے روس سے تیل خریداری کیلئے ایک خط ضرور لکھا تھا،روس کے ساتھ پاکستان کا تیل خریدنے کا کوئی معاہدہ نہیں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کا اجلاس چیئرمین عبدالقادر کی زیر صدارت ہوا جس میں وزیر مملکت نے کہاکہ اس وقت درآمدی ایل این جی کی قیمت 22 سے 24 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہے،سبسڈی دینے کی حکومتی طاقت ختم تو نہیں لیکن محدود ہو گئی ہے،کوشش ہوتی ہے کہ غریب آدمی پر مہنگائی کا کم سے کم بوجھ پڑے۔ سیکرٹری پٹرولیم نے بتایاکہ گیس کے شعبے کا گردشی قرضہ 15 سو ارب روپے ہے۔ چیئر مین کمیٹی نے کہاکہ پاور اور گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ 4 ہزار ارب کے قریب پہنچ چکا ہے۔ چیئر مین کمیٹی سینیٹر عبد القادر نے کہاکہ ایسی صورتحال میں ملکی معیشت کیسے چلے گی۔ سینیٹر مصدق ملک نے کہاکہ حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو ریگولیٹ کرتی ہے،باقی جو ان سے اوپر کی مہنگی کوالٹی کا تیل ڈلوانا چائیے مرضی ہے،ایسے فیول کی قیمت بھی ڈی ریگولیٹ ہے۔ صدر مملکت نے کہاکہ روس کے ساتھ پاکستان کا تیل خریدنے کا کوئی معاہدہ نہیں،سابق وزیر توانائی نے روس سے تیل خریداری کیلئے ایک خط ضرور لکھا تھا۔ رخسانہ زبیری رکن کمیٹی نے کہاکہ ملک میں گھٹیا معیار کاپٹر ول فروخت ہو رہا ہے،گھٹیا تیل فروخت کی وجہ سے سانس کی بیماریاں بڑھ رہی ہیں۔ سیکرٹری پٹرولیم نے کہاکہ ایرانی سمگلڈتیل سستا ہوتا ہے،یہ سمگلنگ جرم ہے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…