سرگودھا(این این آئی) سرگودھا سے دوشیزہ کو اغواء کر کے آشنا نے ساتھیوں کے ہمراہ اجتماعی زیادتی کے بعد محبوبہ کو قتل کر دیا گیا اور مقتولہ کی نعش چھپا دی۔پولیس نے شک گزرنے پر آشناء کو گرفتار کر کے اس کی نشاندہی پر مقتولہ کی نعش برآمد کر کے پاسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی اور دیگر ملزمان کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔ شاہ نکڈر کے سوبھاگہ سے دوشیزہ انعم شہزادی کو آشنا شریف نے اغواء کر کے ساتھیوں کے ہمراہ زیادتی کا نشانہ بنا کر قتلِ کردیا اورنعش گڑھاکھودکر چھپا دی۔ پولیس تھانہ شاہ نکڈر نے شک گرنے پر آشناء شریف کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر کے تفتیش کی اور اس کی نشاندہی پر مقتولہ کی نعش برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی ابتدائی طور پر انکشاف ہوا کہ شریف محبوبہ مغوعیہ کو گاؤں سے فیصل آباد لیکر گیا جہاں اپنے ساتھیوں ناصر اور حبیب کے ہمراہ دوشیزہ کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کر کے نعش گڑھا کھود کر چھپا دی۔ جس کی نعش کو پولیس نے فیصل آباد کے علاقہ سے برآمد کر کے پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیا اور دیگر ملزمان کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔