پاکستان چھوڑنے سے قبل ڈاکٹر عامر لیاقت نے بڑے چینل کے بارے میں حیرت انگیز بات کر ڈالی

15  مئی‬‮  2022

کراچی(این این آئی)رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے پاکستان چھوڑنے سے پہلے دانیہ شاہ اپنی سابقہ دونوں بیویوں سے معافی مانگ لی۔عامر لیاقت حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تینوں بیویوں دانیہ، طوبی اور بشری سمیت دونوں بچوں اور پوری قوم کے لیے 52 منٹ سے زائد کا ویڈیو پیغام جاری کیا جس کے ساتھ ایک طویل کیپشن بھی لکھا۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ

میں نے اس حیاتِ شکستہ میں جس جس کا دل دکھایا ہے جانے سے قبل ان سب سے معافی مانگتا ہوں، مجھے معاف کر دیجیے گا۔رکن قومی اسمبلی نے لکھا کہ جس کسی کا مجھ پر قرض ہے، انشااللہ! مرنے سے پہلے وہ قرض اتار دوں گا اور ایک بڑے چینل سمیت جس نے بھی میری رقم ہضم کرلی ہے وہ بس اللہ سے ڈریں اور ڈھیل کو اپنی دعاؤں کی قبولیت نہ سمجھیں۔انہوں نے نوجوان نسل سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں سے ملتمس ہوں کہ کسی کو جاننے یا اس سے ملنے سے پہلے کسی کی سنی سنائی باتوں میں آکر اپنے والدین کی دوڑ دھوپ، تکلیف سے پالنے، حلال کمائی سے آپ کے کمانے کے لیے اور پھر آپ کی کی تربیت کرنے کو اپنے عمل سے پراگندا نہ کریں۔عامر لیاقت نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے لیے جی جائیں اور سیاسی نعروں میں گم ہو کر اپنی فوج کو گالیاں نہ دیں مذاق کریں لیکن مذاق اڑائیے نہیں، رنگ، نسل، ذات اور شکل و ساخت پر کسی کی مذاق نہ اڑائیے کہ سب احسن تقویم پر پیدا ہوئے۔موجودہ اور سابقہ بیویوں سے حوالے سے عامر لیاقت نے لکھا کہ میں نے جذباتی کیفیت میں اپنی اہلیہ دانیہ کو کچھ بھلا برا کہا ہے، آپ نہ کہیے گا وہ ابھی چھوٹی ہے اور نہ کوئی اسے گرفتار کرے اور نہ پریشان کیونکہ میں نے تکلیف میں گرفتاری کی بات کہہ دی تھی۔انہوں نے کہا کہ اللہ دانیہ، بشری، طوبی، احمد اور دعا کو سلامت رکھے سرفراز فرمائے،

بشری مزید اپنی تعلیم اور علم میں ستارہ بن کر چمکیں اور طوبی تو ماشاء اللہ ستارہ بن ہی چکی ہیں، دعا اس ملک کی بہترین آرٹسٹ بننے جا رہی ہے اور احمد جیسا ذہین انجینئر پاکستان کو جلد ملنے والا ہے۔رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ میں انسٹاگرام، ٹوئٹر اور فیس بک پر ہمیشہ فعال اور جیسا ہوں ویسا ہی ملوں گا، تمام احباب، ساتھی کارکنان اور غیر مشروط چاہت رکھنے والوں کا بے حد شکریہ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عامر لیاقت نے ہمیشہ کے لیے پاکستان چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…