رانا ثناء اللہ کل کی بجائے آج گرفتار کرلیں شیخ رشید نے بھی دبنگ اعلان کردیا

7  مئی‬‮  2022

راولپنڈی(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کل کی بجائے آج گرفتار کریں ہم تیار ہیں،ہم پر سب جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں ، کوئی گھبراہٹ نہیں، جتنی گرفتاریاں کرنی ہیں کریں، ہم بڑے دل کے لوگ ہیں دوبارہ آکر بھی ان کو معاف کریں گے،ملک میں ہنگامہ آرائی ہوگی تو معاملات

خراب ہوں گے، 31مئی اہم تاریخ ہے، عمران خان 20 مئی کے بعد اسلام آباد کی کال دیں گے، ہمیں ملک کو بچانے اور فوج کی عظمت نیک نامی میں اضافے کے لیے الیکشن کی تاریخ چاہیے ۔وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیرشیخ رشید نے کہا کہ (ن )لیگ اپنی اوقات پر آگئی ہے، گزشتہ روزمریم نے جنرل فیض کا بار بار نام لیا اور انہوں نے لندن مین بیٹھ کر 14بار فوج کے خلاف بات کی، آج رانا ثنا اللہ ہمیں کہہ رہے ہیں کہ گھروں سے نکال کے ماریں گے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ فرد جرم کا منتظر پالشیا اور اس کا بیٹا بھی پالشیا ہے، 18 قتل میں ملوث اور جس پر آج بھی منشیات فروشی کا کیس تھا وزیر داخلہ بن گیا، ہمیں کہہ رہے ہیں کہ گھروں سے نکال کے ماریں گے، ابھی وہ حالات نہیں آئے ہیں یہ منہ اور مسور کی دال، یہ دھمکیاں دے رہے ہیں گھروں سے پکڑیں گے، کل پکڑنا ہے تو آج پکڑیں ہم تیار ہیں لیکن ہمارے ممبران کو جلد عدالتوں میں پیش کریں۔

انہوں نے کہاکہ ہم پر سب جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں لیکن کوئی گھبراہٹ نہیں، جتنی گرفتاریاں کرنی ہیں کریں، ہم بڑے دل کے لوگ ہیں دوبارہ آکر بھی ان کو معاف کریں گے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ رانا ثناء اللہ ملک میں تشویشناک صورتحال پیدا کررہے ہیں، ملک تشویشناک حالات میں جانے لگا ہے، ملک میں ہنگامہ آرائی ہوگی تو معاملات خراب ہوں گے، 31مئی اہم تاریخ ہے۔

عمران خان 20 مئی کے بعد اسلام آباد کی کال دیں گے، ہمیں ملک کو بچانے اور فوج کی عظمت نیک نامی میں اضافے کے لیے الیکشن کی تاریخ چاہئے۔شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ ہماری حلقوں میں پوزیشن مقبولیت کی انتہا کو پہنچ گئی ہے، عمران خان کو انٹرنیشنل ایجنڈے سے ہٹانے سے عمران خان بڑا لیڈر بن گیا ہے، عمران خان کو نکالنے کے نتائج مختلف آئے ہیں، میرا تحریک انصاف سے تعلق نہیں میں صرف عمران خان کو سپورٹ کرتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…