فوج خاموش نہیں، اسے حالات کی خبر ہے، بس غلط شاٹ لگ گئی،شیخ رشید

6  مئی‬‮  2022

راولپنڈی (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سمجھتا ہوں عمران خان کے ساتھ زیادتی ہوئی، فوج خاموش نہیں،

اسے حالات کی خبر ہے، بس غلط شاٹ لگ گئی اور سلپ میں کیچ ہوگیا، اداروں کو کہنا چاہتا ہوں 31 مئی سے پہلے الیکشن کا اعلان کر دیں۔لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کاہ کہ ریل ہو یا جیل میں عمران خان کے لانگ مارچ کے ساتھ ہوں، 6 ماہ سے کہتا آرہا ہوں کہ مارچ میں ہمارے خلاف سازش ہوگی اور اب یہ سازش ان کے گلے پڑگئی ہے، ان موجودہ حالات کا صرف ایک ہی حل ہے الیکشن، الیکشن اور الیکشن۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت 31 مئی سے پہلے انتخابات کرا لے، دنیا میں کہیں بھی جائیں گے لوگ ان کو چور ہی کہیں گے، الیکشن میں آصف زرداری رکاوٹ ہیں، فیصلہ ہوجائے گا تو یہ جوڈیشل کمیشن بھی مانیں گے،31 مئی سے پہلے الیکشن کی طرف آئیں گے۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…