مسجد نبویؐ واقعہ کی پوری منصوبہ بندی عمران خان کے حکم پر ہوئی، مریم اورنگزیب کا دعویٰ

1  مئی‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسجد نبویؐواقعہ کی پوری منصوبہ بندی عمران خان کے حکم پر ہوئی، یہ ریاست مدینہ بنانے کے دعوے دار تھے، اپنی گندی ذہنیت کا گند اٹھا کر مسجد نبویؐ لے گئے،وہاں لوگوں کو اکسایا،اشتعال دلایا ،آپ نے مسجد نبویؐ میں ایک خاتون کو گالیاں پڑوائیں،نماز کے وقت بے حرمتی کی گئی،

عمران خان نے قوم کے 4 قیمتی سال سیاسی مخالفین کے خلاف بد ترین انتقامی کارروائیوں میں ضائع کردئیے، 4 سال میں پاکستان کی کسی عدالت میں ایک دھیلے کی کرپشن کا شائبہ تک نہیں ملا،فرح گوگی پنجاب میں عمران خان کی فرنٹ پرسن تھی،عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے بم پروف گاڑی لے گئے، ڈھائی ہفتے میں آٹا، چینی، گھی سستا ہوا، ڈیڑھ سال میں کیا ہوگا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ یہ ریاست مدینہ بنانے کے دعوے دار تھے، یہ اپنی گندی ذہنیت کا گند اٹھا کر مسجد نبویؐ لے گئے، انہوں نے وہاں لوگوں کو اکسایا، لوگوں کو اشتعال دلایا، آپ نے مسجد نبویؐ میں ایک خاتون کو گالیاں پڑوائیں، اس مقدس مقام کو آپؐ نے اپنی سیاست کے لیے استعمال کیا۔انہوں نے کہا کہ اس مقام کی بے حرمتی کرنا ان کے سر پڑ گیا، جب یہ لوگ مجھے وہاں گالیاں دلوا رہے تھے میں نے وہاں بھی ان کے لیے ہدایت کی دعا کی۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے 4 لوگ تو لوگوں کو اکسا کر راتوں رات لندن چلے گئے مگر غریب لوگ سعودی عرب میں عمران خان کی وجہ سے گرفتار ہوچکے ہیں، ان کے پاسپورٹ کینسل ہو رہے ہیں، وہ لوگ قانون کے شکنجے میں ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسجد نبویؐواقعہ کی پوری پلاننگ اور منصوبہ بندی عمران خان کے حکم پر ہوئی، میں وہاں موجود تھی، میں نے خود دیکھا کہ یہ لوگ اشارے کر کر کے نعرے لگوا رہے تھے، گالیاں نکلوا رہے تھے،

میرے پیچھے آنے کا کہہ کر وڈیوز بنوا رہے تھے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ انہوں نے ایسا اس لیے کیا کیونکہ ان کی ذہنیت ہی یہ ہے، عمران خان نے ریاست مدینہ کا نام لے کر ملک میں تباہی کی۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ مسجد نبویؐ کی تاریخ میں اس طرح کا بے حرمتی کا واقعہ پہلے کبھی نہیں ہوا، انہوں نے پلاننگ کے تحت وزیراعظم کی موجودگی کی اطلاع پر لوگوں کو وہاں بھیجا، میں نے خود دیکھا کہ پلاننگ کے تحت اس مقصد کے لیے مختلف

بلاکس میں لوگوں کو تعینات کیا گیا تھا اور افطار اور نماز کے وقت یہ بے حرمتی کی گئی۔وزیر اطلاعا ت نے کہاکہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں مخالفین کے خلا ف بے بنیاد کیسز بنائے، انہیں سزائے موت کی چکیوں میں رکھا گیا، انسداد منشیات کا ادارہ بھی ہمارے رہنماؤں کے پیچھے لگا دیا گیا، عمران خان گزشتہ 4 سال سے قوم سے جھوٹ بول رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ تمام ریاستی اداروں کو استعمال کرنے کے باوجود ایک پیسے کی

کرپشن ثابت نہیں کرسکے، 4 سال میں پاکستان کی کسی عدالت میں ایک دھیلے کی کرپشن کا شائبہ تک نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قوم کے 4 قیمتی سال سیاسی مخالفین کے خلاف بد ترین انتقامی کارروائیوں میں ضائع کردئیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کامیاب تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں پاکستان کے عوام نے اپنے نمائندوں کے ذریعے نا اہل، نا لائق ٹولے کو پارلیمنٹ سے باہر پھینکا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ

عمران خان اور ان کا کرپٹ ٹولہ آئین شکنی کرکے مرکز اور پنجاب میں اقتدار کی کرسی سے چمٹا رہنا چاہتا تھا کیونکہ ان کو اپنی کرپشن کے ثبوت سامنے آنے کا خوف تھا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج عمران خان کہتے ہیں کہ فرح خان کے پاس کوئی عوامی عہدہ نہیں تھااس لیے ان کے خلاف کوئی کیس نہیں بنتا، میں پوچھتی ہوں کہ مریم نواز کے پاس کونسا عہدہ تھا، ان کے خلاف کیوں انتقامی کارروائی کی گئی، ان کو کیوں جیل میں رکھا گیا۔انہوں

نے کہاکہ بقول عمران خان آج فرح گوگی بہت معصوم ہے، وہ پنجاب میں عمران خان کی فرنٹ پرسن تھی، فرح گوگی کے اثاثوں میں گزشتہ 4 سال کے دوران اربوں کا اضافہ ہوا ہے، رشوت لے کر پنجاب میں تقررو تبادلے، تعیناتیاں ترقیاتی منصوبے شروع کیے جاتے تھے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسی لیے عمران خان نے عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنایاکیونکہ وہ جانتے تھے کہ عثمان بزدار گونگے اور بہرے ہیں اور اس لیے فرح گوگی کو

پنجاب میں پلانٹ کیا گیا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں شہزاد اکبر کی زیر نگرانی ایسٹ ریکوری یونٹ نہیں بلکہ ایسٹ میکنگ یونٹ بنایا گیا تھا، آج کدھر ہیں وہ شہزاد اکبر جو تمہارے فرنٹ مین تھے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان وہ واحد وزیراعظم تھے جنہوں نے توشہ خانہ کے تحائف فروخت کیے، دوست ممالک سے ملنے والے تحفے ان ہی ملکوں میں بیچے گئے جہاں سے وہ موصول ہوئے تھے۔انہوںنے کہاکہ ان تحائف کو اپنے رکھنے

کیلئے عمران خان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے پہلے 20فیصد رقم ادا کی، پھر تحائف رکھنے کی شرح کو 50 فیصد تک بڑھایا، 3 کروڑ میں خریدی گئی چیزوں کو آگے کئی گنا اضافے کے ساتھ فروخت کیا گیا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ توشہ خانہ کے تحائف خریدنے کے لیے وہ پیسے فرح گوگی اور شہزاد اکبر نے عمران خان کو دئیے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ملوں سے پیسے کھا کر چینی اور آٹے کے اسکینڈل بنائے، یہ تھے

عمران خان اور ان کی حکومت کے کرتوت۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی چیئرمین وزیراعظم ہاؤس سے بم پروف گاڑی بھی ساتھ لے گئے، اور آج تک اس کی مرمت کے اخراجات بھی پاکستان کے عوام کے پیسے سے کی جا رہی ہے، عمران خان جاتے جاتے ایک پسٹل بھی اپنے ساتھ لے گئے اور اس کو توشہ خانہ میں ڈیکلیئر بھی نہیں کیا گیا، یہ کچھ چیزیں سامنے آئیں ہیں ، ابھی اور بھی بہت سی چیزیں ثبوتوں کے ساتھ سامنے آئیں گی، ابھی آپ نے توشہ خانہ

کی ان چیزوں کا حساب دینا ہے جو ڈکلیئر نہیں کیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پوری ریاستی مشینری کو استعمال کرکے بھی نواز شریف، شہباز شریف سمیت کسی رہنما کے خلاف کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں کیا جا سکا۔انہوںنے کہاکہ آج پاکستان میں مہنگائی، بے روزگاری، غربت عمران خان کی وجہ سے ہے، ایک کروڑ نوکریاں، 50

لاکھ گھر کدھر ہیں، عمران خان آج بھی دوسروں پر الزامات لگاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ عوام باہر نکلیں، عوام باہر نکلیں گے، پاکستان کے عوام آپ کے گلوں میں جوتوں کے ہارپہنائیں گے۔عمران خان نے اپنے 4 سالہ دور اقتدار میں تمام مسلم ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کیے، ان کے ساتھ لڑائیاں کی، ان کے سربراہان کے دل خراب کیے، خارجہ پالیسی کے معاملات پر بھی اپنی منفی ذہنیت کا مظاہرہ کیا اور آج جب شہباز شریف کو سعودی عرب میں گارڈ آف آنر دیا گیا تو ان کو مرچیں لگ رہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان پریشان ہیں کہ ڈھائی ہفتے میں شہباز شریف کو دنیا بھر کے ممالک کے سربراہان فون پر مبارکبادیں دے رہے ہیں، ڈھائی ہفتے میں آٹا، چینی، گھی سستا ہوا ہے تو ڈیڑھ سال میں کیا ہوگا،پہلی بار سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی طرف جارہے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج ملک میں مہنگائی کی جو صورتحال ہے وہ اس آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے ہے جس پر عمران خان کے دستخط ہیں، ان کی نالائقی اور نا اہلی کی وجہ سے ہونے والی مہنگائی کو کم کرنے کیلئے شہباز شریف دن رات کوششیں کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…