عامر لیاقت حسین کا بیٹے احمد اور بیٹی دْعا کو اْن کی والدہ بارے اہم مشورہ

29  اپریل‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے بیٹے احمد اور بیٹی دْعا کو اْن کی والدہ سیدہ بشریٰ اقبال کا احترام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔عامر لیاقت حسین نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بیٹے احمد اور بیٹی دْعا کے بچپن کی

تصویر شیئر کی جس کے ساتھ ایک طویل کیپشن بھی تحریر کیا۔اپنی پوسٹ کے کیپشن میں عامر لیاقت حسین نے اپنے دونوں بچوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ چاند کی طرح چمکتے رہو اور آپ کے چہرے پر مسکراہٹ کے سوا کچھ نہ ہو، میں نے آپ کو پالنے میں بہت مشکلیں برداشت کیں اور ایک وقت ایسا بھی آیا جب میرے پاس پچاس روپے نہیں تھے لیکن میں نے کام کیا اور آپ کو کسی پریشانی میں نہیں آنے دیا۔ عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ہمارے رب نے بھی فرمایا ہے کہ اولاد کے لیے اپنے ماں اور باپ دونوں کا ہی درجہ بْلند ہے۔اْنہوں نے اپنی دلی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو اتنا اونچا دیکھنا چاہتا ہوں کہ جب میں مر جاؤں تو لوگ یہ نہ کہیں کہ عامر لیاقت کا جنازہ جا رہا ہے بلکہ یہ کہنا کہ یہ احمد جو بہت بڑا انجینئر ہے اور دعا جو سب سے بڑی گرافک ڈیزائنر ہے، اْن کے والد کا جنازہ ہے۔عامر لیاقت نے کہا کہ میرا آپ کو مشورہ ہے کہ اپنی ماں کا ہمیشہ احترام کریں کہ وہ آپ کی ماں ہیں اور رہیں گی۔آخر میں اْنہوں نے دونوں بچوں کو سلامتی کی دْعا دیتے ہوئے کہا کہ تمہارا بابا مشکلات سے لڑ رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…