شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد ضرور دیں لیکن۔۔۔ خاتون اول تہمینہ درانی کھل کر بول پڑیں، اہم انکشافات

12  اپریل‬‮  2022

لاہور(آئی این پی)خاتون اول تہمینہ درانی نے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد ضرور دیں لیکن اس کیساتھ ساتھ ان کو دعاوں میں بھی بہت یاد رکھیں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ان کے کاندھوں پر بھاری ذمہ داری ڈال دی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی ایک

سیکنڈ بھی میاں شہباز شریف کو آرام کرتے نہیں دیکھا۔ وہ جب 10 سال تک پنجاب کے وزیراعلیٰ رہے تو اس عرصہ میں شاید ہی ہماری کبھی ملاقات ہوئی ہو۔میاں شہباز شریف کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ یہ رب تعالیٰ کا کام ہے جو اس نے میرے شوہر کے سپرد کر دیا ہے۔ یہ بہت بڑی نوکری ہے۔ میری دلی دعا ہے کہ وہ اس نوکری کو نبھا سکیں۔ اور ملک کے پسے ہوئے غریب عوام کیلئے کچھ کر سکیں۔ایک انٹرویو تہمینہ درانی کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک آج جس موڑ پر کھڑا ہے، اس موقع پر شہباز شریف کو اقتدار ملنا کوئی بادشاہت نہیں ہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ یہ صرف ان کے کاندھوں پر پہاڑ نہیں بلکہ مجھ پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہو گئی ہے۔تہمینہ درانی کا کہنا تھا کہ اب ہم صحیح معنوں میں عوام کے سامنے جوابدہ ہیں۔ میاں صاحب کو جتنی بھی مدت کیلئے وزارت عظمیٰ کا عہدہ ملا ہے، اس میں انہوں نے ملک کو درست سمت میں ڈالنا ہے اور ملکی معیشت کو ٹھیک کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میری اور میاں شہباز شریف کی شادی کو لگ بھگ 19 سال ہو چکے ہیں۔ جو لوگ مجھے جانتے ہیں، انھیں اس بات کا اچھی طرح علم ہے کہ میں ایسے ہی کسی کیساتھ کھڑی نہیں ہوتی۔ میرے شوہر سے زیادہ قابل، عزم وہمت والا، زیادہ غریب نواز کوئی اور نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…