عمران خان نے 2 اپریل کی رات اعتزاز احسن سے مشورہ کیا تھا تہلکہ خیزانکشافات

5  اپریل‬‮  2022

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دو اپریل کی رات معروف قانون دان اعتزاز احسن سے رابطہ کرنے اور ان سے مشورے لینے کا انکشاف۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے اعتزاز احسن کو فون کیا اور ان سے موجودہ صورتحال سے نکلنے کے لیے مشورے لیے ۔اگلے دن ہی ڈپٹی سپیکر نے تحریک عدم اعتماد کیخلاف رولنگ دیدی۔علاوہ ازیں نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز

کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ عمران خان نے گیم ہی ختم کردی، ایسی توقع نہیں تھی کہ عمران خان ایسی گیم کھیلے گا کہ کھیل ہی ختم کردے گا۔انہوں نے کہا کہ کراچی سے خیبر تک آئین و قانون کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہوتی ہیں، سپیکر آئین کے خلاف رولنگ دے رہے ہوتے ہیں، ہر جگہ تو آرٹیکل 6 نہیں لگ رہا ہوتا، اس کا فیصلہ عدالت کرے گی کہ آرٹیکل 6 لگتا ہے یا نہیں، اپوزیشن تو بالکل کہے گی کہ آرٹیکل 6 لگتا ہے کیونکہ ان کی جدو جہد تھی اور وہ حکومت تبدیل کرنا چاہتے تھے۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ یہ ان کا سیاسی تجزیہ ہے کہ حکومت نے آئین کے خلاف کام کیا، حکومت کو ایسے راستے پر نہیں چلنا چاہیے تھا، ایک طریقہ ہے کہ عدالت کے حکم کے مطابق سپیکر رولنگ دے، دوسری صورت یہ ہے کہ ماضی کو چھوڑ کر آگے بڑھا جائے۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری اعتزاز احسن کی صاحبزادی ثمن احسن نے ٹوئٹر پر والد کے خلاف پھیلی غلط فہمی دور کردی۔ٹوئٹر پر اعتزاز احسن کے نام اور تصویر سے منسوب کیے جانے والے گمراہ گن ٹوئٹس پر ثمن احسن نے شدید ردعمل دیتے ہوئے گزشتہ

برس ماہِ جنوری میں والد کے اصلی اکائونٹ سے کیا گیا ٹوئٹ شیئر کیا۔انہوں نے لکھا کہ یہ میرے والد اعتزاز احسن کا واحد حقیقی ٹوئٹر اکانٹ ہے لیکن وہ اسے کبھی استعمال نہیں کرتے۔ ان کے نام سے ٹوئٹ کرنے والے دیگر تمام اکائونٹس جعلی ہیں اور غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔ثمن نے ایک صارف کے سوال کے جواب میں کہا کہ اعتزاز احسن کے نام سے منسوب جعلی اکائونٹس کی اطلاع ایف آئی اے کو دی گئی ہے،۔

میں جعلی اکائونٹس کی اطلاع اور اصلی کی تصدیق کرنے کی بھی کوشش کر رہی ہوں لیکن اس میں وقت اور محنت درکار ہے۔ٹوئٹر پر اعتزاز احسن کا اصل اکائونٹ therealaitzaz ہے لیکن اسی جیسے نام سے بنائے گئے اکائونٹ therealaitezaz سے حال ہی میں ایک ٹوئٹ سامنے آیا تھا۔ٹوئٹ میں لکھا گیا تھا کہ امر بالمعروف جلسے نے ثابت کر دیا ہے کہ خودمختار اور بیرونی مداخلت سے پاک پاکستان پاکستانیوں کی واحد منزل اور وزیر اعظم عمران خان ان کے محبوب لیڈر اور قائد ہیں۔اعتزاز احسن کے اصل اور جعلی اکائونٹ کے ہینڈل کو دیکھا جائے تو دونوں ایک جیسے ہی دِکھتے ہیں لیکن اگر بغور جائزہ لیا جائے تو جعلی اکانٹ therealaitezaz میں ایک ای اضافی ہے جو اسے اصل اکائونٹ سے مختلف بناتا ہے ۔

صارفین ایک نظر میں ایسی چھوٹی تبدیلی کو ضرور نوٹس کیے بغیر ہی اس اکائونٹ سے کیے جانے والے ٹوئٹس کو پی پی رہنما کا بیان سمجھ سکتے ہیں۔والد کے جعلی اکانٹ کی نشاندہی کیے جانے اور اصل اکائونٹ سامنے لانے کے بعد پیپلز پارٹی رہنمائوں کی بڑی تعداد نے اصل اکائونٹ کو فالو کرنا شروع کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…