پرویز الٰہی چاہتے ہیں کہ توڑ پھوڑ کرواکر 40 اراکین کو معطل کروا دیں،حمزہ شہباز

4  اپریل‬‮  2022

لاہور( این این آئی )متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے امیدوار حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی چاہتے ہیں کہ توڑ پھوڑ کرواکر 40 اراکین کو معطل کروا دیں،اسمبلی میں تو کیمرے لگے ہوئے ہیں، ہر نقل و حرکت پر نظر رکھی جاسکتی ہے، آپ کے ہتھکنڈے قوم نے دیکھ لیے، آپ ہار رہے تھے اس لیے آپ نے اجلاس ملتوی کروادیا،پرویز الٰہی صاحب میں آپ کو خبردار کر رہا ہوں،

سپیکر اراکین کے ووٹ ڈالنے کے حق کی راہ میں رکاوٹ کیسے بن سکتا ہے، آپ کو وارننگ دیتا ہوں اگر کل بھی آپ نے تماشا لگانے کی کوشش کی تو نتائج کے ذمہ دار آپ ہوں گے، آج بھی تحریک انصاف کے کارکنوںنے جو کیا وہ قوم کے سامنے ہے۔ممبران اسمبلی کے ہمراہ نجی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی ایوان میں عددی اکثریت دکھا دیں ہم قبول کریں گے، آپ کے وطیرے قوم نے دیکھ لئے ہیں،چھ اپریل کو تماشہ لگانے کی کوشش ہوئی تو حالات کے ذمہ دار پرویز الٰہی ہوں گے۔انہوںنے کہا کہ آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے، ایوان صدر کو آرڈیننس فیکٹری بنے کئی سال ہوگئے ہیں، قومی اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر نے آئین اور قانون کے خلاف رولنگ دی،امید ہے عدالت عظمی آئین اور قانون کی حکمرانی کے لیے اچھے فیصلے کرے گی۔انہوںنے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں عددی اکثریت کے حوالے سے ہمارا نمبر 200 کے قریب تھا، ایوان میں امیدواروں کے نام اور تائید کنندگان کے نام لیے گئے، آج بھی خبریں آئی ہیں کہ پرویز الٰہی تاریخ کو دہرانا چاہتے ہیں۔قوم نے دیکھا ہماری خواتین اور بزرگ ارکان نے زمین پر بیٹھ کر اندھیرے میں افطار کیا، پرویز الٰہی صاحب آپ ہار رہے تھے تو آپ نے 6 منٹ میں اجلاس ملتوی کروا دیا۔انہوں نے کہا کہ عدالت عظمی نے کہا ہے ووٹ ڈالنا ہر معزز رکن کا حق ہے، اسپیکر کو ڈائریکشن ملنی چاہیے کہ وہ ووٹ ڈالنے میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بزدار حکومت کی کارستانیاں سامنے آرہی ہیںکہ کیسے رشوت کا بازار گرم رہا، وزیر اعلی خود رشوت وصول کرتا ہے، آئی جیز اور چیف سیکرٹریز کو عمران نیازی کی ذاتی خواہش پر تبدیل کیا گیا۔غریب کا جھونپڑا گرادیا جاتا ہے اور بنی گالا کو ریگولرائز کردیا گیا، جب رشوت لے کر افسران کی تعیناتیاں ہوں گی پوچھ گچھ کیسے ہوگی۔وزیر اعلی ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر کورونا کو ڈھونڈتے تھے، وزیر اعلی پوچھتے تھے کورونا کیسے کاٹتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدھ کو میدان لگے گا اور وزیر اعلی منتخب ہوگا، ہمارا مقصد سیاسی انتقام نہیں ہوگا، عوام کی خدمت کریں گے،پرویز الٰہی صاحب آپ ایوان میں عددی اکثریت دکھا دیں ہم قبول کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ قوم جیتے گی اور عمران نیازی ہارے گا،عمران نیازی یہ ملک تمہاری ذاتی جاگیر نہیں،عمران نیازی آپ نے پاکستان کے خلاف سازش کی ہے،آپ نے وسیم اکرم پلس کو لگا کر پنجاب کے عوام کے ساتھ سازش کی۔ انہوں نے کہا کہ مونس الٰہی میرے دوست نہیں رہے۔

موضوعات:



کالم



فرح گوگی بھی لے لیں


میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…