سندھ ہائوس میں لوگ ضمیر نہیں روکڑے کی آواز پر گئے ،قوم کے سامنے گندگی کھل کر سامنے آگئی ، وفاقی وزراء

17  مارچ‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزراء نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے منحرف اراکین اسمبلی سے سودے بازی نہیں کرینگے ، کپتان آخری گیند تک مقابلہ کریگا ،سندھ ہائوس میں لوگ ضمیر نہیں روکڑے کی آواز پر گئے ،قوم کے سامنے گندگی کھل کر سامنے آگئی ، کرپشن کے پیسے سے بولیاں لگائی جارہی ہیں ،عوام 27مارچ کے جلسے کی بھرپور تیار کرے ، پاکستان کی تاریخ بدلنے والا جلسہ ہوگا ،

سندھ حکومت غیر آئینی کام کررہی ہے ،سندھ میں گورنر راج لگانے کی کوئی بات نہیں ہوئی،آصف علی زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی ساری سیاست پیسے کے کھیل پر ہے۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزراء حماد اظہر ، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور اسد عمر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اسد عمر نے کہا کہ پچھلے چند دنوں سے واقعات ہورہے تھے دیکھ رہے تھے تاہم پھر دیکھا کہ کس طرح عمران خان سچے ثابت ہوئے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ کس طرح سندھ ہاؤس میں پہلے نوٹ پہنچے ہیں اور ان نوٹوں کی جھنکار میں لوٹے پہنچے ہیں تو وہ آج نظر آگیا۔اسد عمرنے کہا کہ اگر کسی کے ذہن میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے کہ عمران خان کا نظریہ اور سیاست کیا ہے، عمران خان اپنی ذات کے لیے سیاست نہیں کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ وہ اپنی قوم کیلئے سیاست کر رہے ہیں اور اس میں ان کا ذاتی کوئی مفاد شامل نہیں ہے، اسی لیے وہ کبھی کسی کو نہ بلیک میل کرتے ہیں اور نہ وہ کبھی بلیک میل ہونے کو تیار ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نہ کبھی پیسے کی سیاست کی ہے اور وہ بھی حرام کے پیسوں سے اور لوگوں کو خریدنے کیلئے بولیاں لگائی جائیں، پاکستان کی زیادہ تر آبادی پیدا بھی نہیں ہوئی تھی جب چھانگا مانگا ہوا تھا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ سیاست عمران خان نے نہ کبھی کی ہے اور نہ آئندہ کریں گے،

عمران خان کو جو بھی کرنا ہے وہ چونکہ ایک عوامی لیڈر ہیں، قوم کے پیداوار ہیں اور ان کو قوم نے وزیراعظم بنایا ہے، کسی اصول اور نظریے پر ووٹ ڈال کر ان کو لے آئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کل بھی اسی اصول اور نظریے پر کھڑے تھے اور آج بھی اسی نظریے پر کھڑے ہیں اور کل بھی اسی اصول اور نظریے پر کھڑے رہیں گے، چاہے کچھ بھی ہوتا رہے اور جتنی بھی ویڈیوز چلتی رہیں، عمران خان اپنے نظریے سے نہیں ہٹے گا۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ تحریک انصاف پوری طرح مقابلہ جاری رکھے گی اور آخری وقت تک جاری رکھے گی مگر فرق یہ ہے کہ ہم جو بھی کریں گے وہ قانون کے دائرے کے اندر رہتے ہوئے کریں گے۔، آئین اور قانون کے دائرے کے اندر ہمیں جو بھی حق حاصل ہے، وہ ہم استعمال کریں گے۔اسد عمر نے کہا کہ وقت کے گزرنے کے ساتھ پتہ چلے گا کہ ہم کیا اقدامات کر رہے ہیں، کوئی غیر قانونی کام نہیں کریں گے جو یہاں

ہو رہا ہے، سندھ سے پولیس کو لایا جارہا ہے، ایسا لگ رہا ہے کہ بیرونی ملک سے کوئی حملہ ہونے جارہا ہے اور وہاں سے ہتھیار بند سپاہیوں کو لایا جارہا ہے، یہاں نوٹوں کے پورے بکسے لائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ساری قوم دیکھ رہی ہے کہ یہ لوگ جمہوریت کا صرف نام استعمال کرتے ہیں، جمہوریت کے نام پر کاروبار کرنا چاہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ عمومی طور پر پوری قوم اور خاص طور پر پی ٹی آئی کے کارکنوں اور حامیوں کو یہ

پیغام ہے کہ فکر نہ کریں، جس عمران خان سے آپ نے تعاون کیا، جس عمران خان کو 6 لوگوں کی پارٹی سے اٹھا کر قوم کا سب سے بڑا لیڈر اور وزیراعظم بنایا وہ عمران خان کبھی بھی مایوس نہیں کریگا۔وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ عمران خان اسی طریقے اور اسی دلیری اور اسی ایمان داری سے اپنے نظریے اور اصول پر کھڑا رہے گا، جیسے وہ ہمیشہ رہا ہے اور جس کی وجہ سے وہ لیڈر بنا ہے۔ایک سوال پر اسد عمر نے کہا کہ سندھ حکومت نے

جو اقدامات کیے انتہائی غلط تھے،سندھ حکومت نے جو کیا اس سے خانہ جنگی ہو سکتی ہے، ان کے اقدمات غیر آئینی اور غیر قانون تھے،سندھ میں گورنر راج لگانے کی کوئی بات نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے چھانگامانگا کی سیاست کی نہ آئندہ کبھی کریں گے، اپوزیشن کے مقابلے میں جو بھی کریں گے آئین و قانون کے اندر کریں گے، منحرف اراکین اسمبلی یہ جمہوریت کے نام پر کاروبار کرنا چاہتے ہیں۔وفاقی وزیر

اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ ہرقسم کی بلیک میلنگ اور سودے بازی کو مسترد کرتیہیں، آج کا چھانگا مانگا سندھ ہاؤس ہے، ارکان اسمبلی کو خچروں اورگھوڑوں کی طرح خریدا جا رہا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ایک خاتون ایم این اے کو7کروڑ روپے دیے گئے ہیں، آرٹیکل 63 اے ون کے تحت کارروائی شروع کر دی ہے، اپوزیشن کی جانب سے ہرقسم کی بلیک میلنگ، سودے بازی کو مستردکرتے ہیں۔وزیراطلاعات نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری

اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی ساری سیاست پیسے کے کھیل پر ہے۔وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہاکہ پی ٹی آئی کے منحرف اراکین اسمبلی سے سودے بازی نہیں کریں گے جو لوگ اسلام آباد میں سندھ ہاؤس میں پہنچے ہیں وہ لوگوں کی ضمیر کی آواز نہیں ہے بلکہ وہ پیسہ چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم کے سامنے واضح لکیر ہے، جو گندگی تھی وہ کھل کر سامنے آگئی ہے، کرپشن کے پیسے سے بولیاں لگائی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس مرحلے سے عمران خان مزید مضبوط ہوں گے اور عوام 27 مارچ کے جلسے کی بھرپور تیاری کرلیں، یہ پاکستان کی تاریخ بدلنے والا جلسہ ہوگا، سندھ ہاؤس میں جو گئے ہیں یہ ضمیر کی نہیں روکڑے کی آواز ہے۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…