افغان حکومت کو قبول کرانے کیلئے ازبکستان کیساتھ مل کر مہم چلائیں گے،عمران خا ن

3  مارچ‬‮  2022

اسلام آباد(آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان کے منجمد اثاثوں کی بحالی اور افغانستان انتظامیہ کو تسلیم کرانے کے لیے ازبکستان کے ساتھ مل کر مہم چلائیں گے، آزادی اظہارکے نا م پرمسلمانوں کوتکلیف پہنچائی جاتی تھی ، اسلاموفوبیا سے متعلق مسلم ممالک کومل کراقدامات اٹھانے چاہئیں۔ وزیراعظم عمران خان نے جمعرات کے روز ازبک صدر شوکت مرزایوف کے ہمراہ

مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانزٹ ٹریڈ سے پاکستان اور ازبکستان کو فائدہ ہوگا، ٹرانزٹ ٹریڈ سے افغانستان کے لوگوں کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان کے اثاثے منجمدہیں چاہتے ہیں ٹرانزٹ ٹریڈسیکابل کوفائدہ ہو، پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات سے سیاحت اور تجارت بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا سے متعلق مسلم ممالک کومل کراقدامات اٹھانے چاہئیں، آزادی اظہارکے نام پرمسلمانوں کوتکلیف پہنچائی جاتی تھی۔ عمران خان نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے معاملے پر روسی صدراورکینیڈاکیوزیراعظم نے بھی جذبات کااظہارکیاجس پر ان کے شکرگزارہیں۔وزیراعظم نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم ہورہے ہیں جس سے ازبک صدر کو آگاہ کیا، چاہتے ہیں اقوام متحدہ بھارت سے متعلق قراردادوں پر عمل کرائے۔ اس موقع پر ازبک صدر نے کہا کہ گرمجوشی سے استقبال پر وزیراعظم عمران خان اور پاکستان کے مشکور ہیں، ازبکستان پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورہ پاکستان کا شدت سے انتظار تھا مگر کورونا کی وجہ سے تاخیر ہوئی، پاکستان اورازبکستان ثقافتی شعبوں کی بحالی کیلئے مل کرکام کریں گے، پاکستان کیساتھ اسٹریٹیجک تعاون کے فروغ کیلئے کام کررہے ہیں۔ازبک صدر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کیساتھ مختلف امورپرگفتگوتعمیری رہی،پاکستان کیساتھ اقتصادی اورتجارتی سطح پرتعلقات کیلئے اقدامات کریں گے۔

دریں اثناء پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے ، سیکیورٹی ، ترجیحی تجارتی معاہدے ، موسمیاتی تبدیلی سمیت 8مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف بھی مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کے موقع پر موجود تھے۔پاکستان ازبکستان ایم او یوز کے حوالے سے جاری

کئے گئے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق ازبکستان کے قومی ٹیلی ویڑن اور ریڈیو کمپنی اور پاکستان ٹیلی ویڑن کارپوریشن کے درمیان ٹیلی ویڑن اور ریڈیو براڈ کاسٹنگ کے شعبہ میں تعاون کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر پاکستان کی جانب سے وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین جبکہ ازبکستان کے وزیر ثقافت اوزود بیک نیزابیکوف نے دستخط کئے۔

ازبکستان کی وزارت سیاحت و سپورٹس اور پاکستان کی وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے درمیان مذہبی زیارات کی سیاحت کے فروغ کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری جبکہ ازبکستان کے وزیر برائے امور خارجہ عبدالعزیز کامیلوف نے دستخط کئے۔دونوں ملکوں کے درمیان ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبے میں تعاون پر مفاہمت کی یادداشت پر

پاکستان کی جانب سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم اور ازبکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر برائے سرمایہ کاری و غیر ملکی تجارت سردار عمر زاکوف نے دستخط کئے۔ دونوں ملکوں کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدے پرمشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے پاکستان جبکہ سردار عمر زاکوف نے ازبکستان کی جانب سے دستخط کئے۔ دونوں ملکوں کے درمیان سکیورٹی کے شعبہ میں تعاون کو مزید فروغ

دینے کے لئے روڈ میپ پر بھی دستخط کئے گئے۔ پاکستان کی جانب سے قومی سلامتی مشیر ڈاکٹر معید یوسف جبکہ ازبکستان کے سیکرٹری برائے سلامتی کونسل ویکٹر مخمودوف نے دستخط کئے۔دونوں ملکوں کے درمیان وزارت ریلوے اور ازبکستان کی وزارت ٹرانسپورٹ کے مابین بھی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔پاکستان کی جانب سے سیکرٹری و چیئرمین پاکستان ریلویز حبیب الرحمن گیلانی جبکہ ازبکستان کی جانب سے وزیر

ٹرانسپورٹ الخوم مخکاموف نے دستخط کئے۔تاشقند سٹی اور اسلام آباد سٹی کی انتظامیہ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی کئے گئے۔پاکستان کی جانب سے ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی حمزہ شفقات جبکہ پاکستان میں ازبکستان کے سفیر اوبک عثمانوف نے دستخط کئے۔اس کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان ازبکستان کے علاقے سرخندریہ اور پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے درمیان تعاون پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔

پاکستان کی جانب سے خیبر پختونخوا کے سیکرٹری صنعت ذوالفقار علی شاہ جبکہ ازبکستان کی جانب سے پاکستان میں ازبک سفیر اوبک عثمانوف نے دستخط کئے۔قبل ازیں وزیراعظم عمران خان اور ازبک صدر شوکت مرزایوف کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم ہائوس اسلام آباد میں ہونیوالی ملاقات میں دوطرفہ امور اور پاک ازبک تعاون کو نئی جدت اور تعلق کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔

واضح رہے کہ ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف وزیراعظم عمران خان کی دعوت پرپاکستان پہنچے ہیں، ازبک صدر کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی دو روزہ سرکاری دورے پراسلام آباد آیا ہے، وزیر اعظم ازبک صدر کے اعزاز میں سرکاری ضیافت بھی دیں گے۔ازبک صدرشوکت مرزایوف پاکستان کے دورے پر پہنچے جہاں وزیراعظم عمران خان نے استقبال کیا، بچوں نے گلدستہ پیش کیا، توپوں کی سلامی دی گئی۔دوروزہ سرکاری دورے پر آئے وفد میں ازبک وزیر خارجہ، کابینہ کے دیگر ارکان، اعلیٰ سرکاری افسران، کاروباری ارکان شامل ہیں۔2016 میں صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد ازبک صدر مرزایوف کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…