پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے سفر کا آغاز کردیا ہے، وزیراعظم عمران خان

3  مارچ‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے سفر کا آغاز کردیا ہے، عوام بالخصوص نوجوانوں اور بچو ں کو نبی کریم ؐکی سیرت اور تعلیمات سے روشناس کرانے اور غلط و صحیح میں امتیاز سکھانے کی ضرورت ہے، رحمت اللعالمین اتھارٹی اس سلسلہ میں روڈ میپ دے گی، مغربی ممالک میں کوئی عوام کا پیسہ چوری کرنے کا سوچ نہیں سکتا،

یہاں کرپشن کرنے والوں پر پھول نچھاور کئے جاتے ہیں، معاشرے کو ان مافیاز کے خلاف جہاد کرنا ہو گا جو قانون کی حکمرانی نہیں چاہتے اور این آر او کے لئے بلیک میل کرتے ہیں۔وہ جمعرات کو قومی رحمت اللعالمینؐاتھارٹی کے مکمل فعال ہونے کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر انیس احمد کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اتھارٹی کا روڈ میپ پیش کیاہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ قوم کو بتانا چاہتے ہیں کہ اس اتھارٹی کے قیام کی ضرورت کیوں پیش آئی۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ؐ نے ہمیں جو پیغام دیا ہمیں اپنے بچوں اور نوجوانوں کو اس پیغام سے آگاہ کرنا ہو گا۔ ہمیں بچوں کو یہ سکھانے کی ضرورت ہے کہ ہم نماز میں جب ان لوگوں کے راستے پر چلنے کی دعا کرتے ہیں جو انعام یافتہ ہیں تو اس سے کیا مراد ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ نبی کریم ؐنے جو کامیابیاں حاصل کیں و ہ تاریخ میں کسی اور کے حصے میں نہیں آئیں۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں آپ? کی تعلیمات اور نقش قدم پر چلنے کا حکم دیا۔ نبی کریم ؐ کاراستہ آسان نہیں تھا لیکن یہ انسان کی عظمت کا راستہ تھا۔ جب ہم سکولوں میں تھے تو ہمیں یہ چیزیں نہیں پڑھائی گئیں اور یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ کون سے اصول تھے جن پر عمل کر کے مسلمان دنیا پر چھا گئے اور وقت کی طاقتوں کو شکست دی۔ اس کی بجائے مغرب کے راستے پر چلنے کو ترقی کا راستہ سمجھا جاتا تھا۔

وزیراعظم نے کہاکہ میں نے اپنی اور مغربی دونوں ثقافتوں کو اندر سے دیکھا ہے اور اس کے تجزیے اور نبی کریم ؐ کی سیرت کے مطالعہ کے بعد میری سوچ میں تبدیلی آئی۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ؐ نے مدینہ کی ریاست میں عدل و انصاف قائم کیا اور ایک فلاحی ریاست قائم کی اور انسانوں کی کردار سازی کی۔ ہمیں یہ جاننا چاہیے کہ کیسے عرب کے مسلمان دنیا کی امامت کے قابل ہو گئے،

در اصل یہ انقلاب اس کردار کی بدولت آیا جو نبی کریم ؐ کی تعلیمات نے پیدا کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ برائی کے خلاف کھڑے ہونے کی صلاحیت ہی کسی ریاست کی بنیاد ہوتی ہے، مغربی ممالک میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ کسی مقصود چپڑاسی کے نام پر کوئی پیسہ چوری کرے، ایسا شخص کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہتا، کسی کا جھوٹ پکڑا جائے تو وہ سزا سے بچ نہیں سکتا اور معاشرہ بھی ایسے شخص کی عزت نہیں کرتا،

سنگاپور میں حکمران کا ایک قریبی شخص کرپشن پر پکڑا گیا تو اس نے شرم کے مارے خودکشی کر لی، امریکہ، جاپان، برطانیہ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا میں کسی پر کرپشن کا دھبہ بھی لگ جائے تو وہ اس کیلئے زندگی مشکل ہو جاتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہاں چوروں پر نیب عدالتوں کے باہر پھول پھینکے جاتے ہیں اور بڑے بڑے صحافی کہتے ہیں کہ پیسہ لوٹ کر ملک سے باہر جا بیٹھنے والوں کو تقریریں کرنے دو اور وکیل کہتے ہیں کہ

ان کی نااہلی ختم کرو۔ وزیراعظم نے کہا کہ معاشرے میں جنسی جرائم اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات بڑھ رہے ہیں، اساتذہ، علما سمیت معاشرے کو مل کر اس کے خلاف مہم چلانا ہوگی، ایسے واقعات میں لوگ بدنامی کے ڈر سے مقدمات بھی درج نہیں کراتے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسلام نے پردے کا تصور دیا ہے، یہ صرف کپڑوں سے خود کو ڈھانپنے کا نام نہیں ہے بلکہ یہ ہمارے خاندانی نظام کو محفوظ بنانیکا ذریعہ ہے، مغربی معاشروں میں

خاندانی نظام تباہ اور طلاق کی شرح میں بے حد اضافہ ہو گیا ہے جس کا اثر بچوں پربھی پڑتا ہے، ہمیں نوجوانوں کو اس حوالہ سے آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف حکومت اس طرح کے مسائل سے نہیں نمٹ سکتی بلکہ پورے معاشرے کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو ماں باپ کی عزت و احترام اوران کے مقام کے بارے میں آگاہی دینا ہو گی اور انہیں انٹرنیٹ پر غلط مواد سے بچانا ہو گا،

رحمت اللعالمینؐ اتھارٹی نے اس سلسلہ میں روڈمیپ وضع کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں اپنے عوام کو لیڈرشپ کے اسلامی تصور سے بھی آگاہ کرنا ہو گا، نبی کریم ؐ تمام انسانوں کیلئے رحمت بن کر آئے، اچھے لیڈرز ہمیشہ معاشرے کو جوڑنے کی بات کرتے ہیں، انسانوں کو تقسیم نہیں کرتے، نبی کریم ؐ کا خطبہ حج الوداع انسانیت کیلئے ایک عظیم چارٹر ہے، پاکستان کے قیام کا مقصد اسلامی فلاحی ریاست کی مثال بننا تھا، ہم نے اس جانب سفر کا آغاز کر دیا ہے،

قانون کی حکمرانی قائم کرنا جہاد ہے کیونکہ ہمارا مقابلہ مافیاز کے ساتھ ہے جو این آر او کیلئے بلیک میل کرتے ہیں۔معاشرے کو ان کے خلاف جہاد کرنا ہو گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار ہر خاندان کو 10 لاکھ روپے کی ہیلتھ انشورنس فراہم کی، احساس پروگرام جیسا منصوبہ کبھی کسی حکومت نے شروع نہیں کیا، فٹ پاتھ اور سڑکوں پر سونے والوں کیلئے پناہ گاہیں بنائیں۔ وزیراعظم نے رحمت اللعالمینؐ اتھارٹی کے چیئرمین اور ممبران کو یقین دلایا کہ حکومت کے تمام متعلقہ ادارے اتھارٹی کی بھرپور معاونت کریں گے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…