اسلام آبا د ہائی کورٹ نے بھارت کو کلبھوشن کیلئے وکیل فراہمی کا ایک اور موقع دیدیا

3  مارچ‬‮  2022

سلام آباد(آن لائن)کلبھوشن یادیو سے متعلق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عملدرآمد کا معاملہ کلبھوشن کو وکیل فراہمی کیلئے وزارت قانون کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں لارجر بنچ نے سماعت کی عدالت نے بھارت کو کلبھوشں کیلئے وکیل فراہمی کا ایک اور موقع دیدیا اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید نے

عدالت کو بتایا کہ بھارت کلبھوشن یادیو کو وکیل فراہم کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتابھارت چاہتا ہے کہ یہ کارروائی رک جائے اور وہ عالمی عدالت انصاف جا سکے اس موقع پر عدالت نے کہا کہ بین الاقوامی عدالت انصاف نے تو پشاور ہائی کورٹ کے فیصلوں کا حوالہ دیا تھابین الاقوامی عدالت انصاف نے تو ہماری عدالتی نظام کو مانا تھا آپ نے تو مزید بھی ترمیم کی جس پر اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ انڈیا اس کیس میں خود کو انگیج نہیں کرنا چاہتابھارت صرف یہی چاہتا ہیکہ پاکستان کو کسی طرح سے بین الاقوامی عدالت انصاف پہنچایا جائے پارلیمنٹ نے کوشش کی کہ ملزم کو وکیل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے جس پر عدالت نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ نے ملٹری کورٹس کے جن فیصلوں کو معطل کیا تھا آئی سی جے نے اسی کا حوالہ دیا جس پر اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلے میں پاکستانی عدالتوں میں اپیل دائر کرنے کا کہا گیا عدالت نے استفسار کیا کہ کیا اس معاملے پر کوئی ایکٹ بھی پاس ہو گیا ہے جس پر اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ جی دسمبر میں اس معاملے پر ایکٹ منظور ہو گیاایکٹ کیمطابق غیر ملکی سے متعلق ایسی درخواست وزارت قانون دائر کر سکتی ہے کلبھوشن یادیو کو پاکستان نے قونسلر رسائی بھی دی ہے جس پر عدالت نے کہا کہ بین الاقوامی عدالتِ انصاف کا فیصلہ شاید بھارت نے پڑھا نہیں اور یا غلط تشریح کررہے ہیں

جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ بھارت نے آئی سی جے کا فیصلہ پڑھا ہے مگر غلط تشریح کررہے جس پر عدالت نے کہا کہ اگر بھارت اس کیس میں نہیں آنا چاہتا تو کیس کو کیسے آگے لیکر چلیں جس پر عدالت نے کہا کہ اگر بھارت نہیں چاہتا تو عدالت کلبھوشن یادیو کے لیے نمائندہ مقرر کرے اس موقع پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب

نے کہا کہ وزارت قانون ہی اس کے لیے نمائندہ مقرر کرے گی مگر کیس آگے کیسے لیکر جانا ہے؟ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ بھارت کلبھوشن کی سزا کیخلاف اپیل کیلئے منظور خصوصی ایکٹ سے بھی راضی نہیں بھارت کلبھوشن کو وکیل نہیں دینا چاہتا اٹارنی جنرل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کر دیا جس پر عدالت نے کہا کہ

فیئر ٹرائل کے جو اصول ہیں یہ عدالت انکو یقینی بنائے گی اگر عدالت اس نتیجے پر پہنچی گی کہ کلبھوشن کو سزا قانون کے مطابق نہیں ملی تو اسے کالعدم قرار دیگی جس پر اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ پاکستان نے بھارت کو کلبھوشں تک قونصلر رسائی ایک سے زیادہ بار دی جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اب آپ کیا کہتے ہیں

اس عدالت کو کارروائی کیسے آگے بڑھانی چاہیے جس پر اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ پاکستان بھارت کو موقع دے چکا کہ وہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں بھارت اگر دلچسپی رکھتا تو اس عدالت سے رجوع کر چکا ہوتاہم نے اس عدالت کا فیصلہ کلبھوشن یادیو کو بھی فراہم کیااگر بھارت دلچسپی نہیں رکھتا تو میں

اس طرح کارروائی کو چلانے کے حق میں نہیں یہ عدالت کلبھوشن یادیو کیلئے وکیل مقرر کرے پھر کیس آگے بڑھایا جائے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کیا بھارت انصاف کے فیصلے کے خلاف پاکستان کی عدالتوں پر اعتماد نہیں جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ بھارت کے رویے سے تو یہی لگتا ہے جس پر عدالت نے کہا کلبھوشن بھارتی

شہری ہونے کے ساتھ ساتھ ایک انسان بھی ہیاس عدالت کی ذمہ داری ہے کہ ایک انسان کو فیئر ٹرائل کا موقع دیا جائیعالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے علاوہ بھی یہ اس آزاد عدالت کی ذمہ داری ہے ہو سکتا ہے بھارت کو سمجھنے میں کوئی غلطی ہوئی ہو ہم انہیں ایک اور موقع دیتے ہیں جس پر اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ بھارت عالمی عدالت میں گیا کہ پاکستان کلبھوشن یادیو کو اپیل کا موقع نہیں دے رہااب پاکستان موقع دے رہا ہے تو

بھارت اس کو حاصل نہیں کرنا چاہ رہا جس پر عدالت نے کہا کہ اگر حکومت کی درخواست پر کارروائی آگے بڑھائی جاتی ہے تو انصاف صرف ہوتا نہیں ہوتا دکھائی بھی دینا چاہیے بھارتی حکومت کو ایک اور موقع دیتے ہیں کہ وہ عدالت سے رجوع کریں جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالت نے پہلی سماعت پر ہی دو سینئر وکلاء کو عدالتی معاون مقرر کیا تھادونوں سینئر وکلاء کا حکومت سے بھی کوئی تعلق نہیں عدالت نے استفسار کیا کہ ایک ماہ کا وقت کافی ہے جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ جی ہم عدالتی حکم سے فوری آگاہ کر دیں گے کیس کی مزید سماعت 13 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…