افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ،اوباش لڑکوں کے خوف کی وجہ سے 2 یتیم بہنوں کو شادی کے پانچویں روز طلاق ہو گئی

12  فروری‬‮  2022

نارنگ منڈی(این این آئی ) گائوں کے اوباش لڑکوں کے خوف کی وجہ سے دو یتیم بہنوں کو شادی کے پانچویں روز طلاق ہو گئی ۔افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ نارنگ منڈی کے گائوں کھنڈا میں بیوہ خاتون نصرت بانو کے ساتھ پیش آیا ۔نارنگ منڈی پولیس نے مدعیہ نصرت بانو کی

درخواست پر چار ملزمان عدنان ،زین ،واجدآصف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم کوئی ملزم تاحال گرفتار نہیں ہوا ۔بتایا گیا ہے کہ دونوں بہنوں کی شادی کے روز جب گھر میں مہمان آئے ہوئے تھے کہ ملزمان اسلحہ سے لیس ہو کرآدھی رات کو گھر کی دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اورلڑکیوں کی شادی کرنے پر بیوہ خاتون کو رشتہ داروں کی موجودگی میں سرعام مغلظات بکیںاور جہیز کے سامان کو آگ بھی لگائی جس سے قیمتی جہیز کی کچھ چیزیںجل کر خاکستر ہو گئیں۔ اس موقع پر اہل خانہ کو ہراساں کرنے کیلئے فائرنگ بھی کی گئی او ر ملزمان یہ دھمکی دیتے ہوئے وہاں سے چلے گئے کہ اگر ان کی شادی کی تو تمہارے گھر میں صف ماتم بچھا دیں گے ۔ملزمان نے اگلے روز اسلحہ کے زور پر بارات کو زبردستی روک کر دونوں دلہوں کو بارات واپس لے جانے پر مجبور کیااور اسلحہ کے زور پر انہیں خوف زدہ کرتے رہے جس سے بارات میں خوف و ہراس پھیل گیا اورکئی باراتی بھاگ گئے تاہم گائوں کے معززین کی مداخلت سے دونوں بچیوں کو خوف کے سائے میں رخصت کیا گیا ۔رخصتی کے بعد ملزمان دلہنوں کے سسرال فون کرکے قتل کرنے کی دھمکیاں دیتے رہے جس سے خوفزدہ ہو کر دونوں بہنوں کو پانچویں روز طلاق دے کر گھر بھیج دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…