علی امین گنڈا پور کے بھائی نااہل قرار، وفاقی وزیر کے انتخابی مہم میں شرکت پر پابندی عائد

7  فروری‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور کے بھائی اور بلدیاتی امیدوار عمر امین گنڈاپور کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نااہل قرار دے دیا۔پیر کو چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے تین رکنی بنچ نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کیخلاف ضابطہ اخلاق کی

خلاف ورزی کے کیس کی سماعت کی۔وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے الیکشن کمیشن سے ضلع بدر نہ کرنے کی درخواست کی۔الیکشن کمیشن کے 3 رکنی بینچ نے بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری سے متعلق کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔فیصلے میں عمر امین گنڈاپور کو انتخابات کیلیے نااہل قرار دیتے ہوئے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کو عوامی اجتماعات سے خطاب سے روک دیا گیا ۔ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کو ضلع بدر کر رکھا تھا تاہم اب انہیں ڈیرہ اسمٰعیل خان (ڈی آئی خان) میں مشروط داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے۔فیصلے کے مطابق علی امین گنڈاپور کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے، انہیں صرف گھریلو تقریبات میں شرکت کی اجازت ہوگی۔علی امین گنڈاپور کے بھائی عمر امین گنڈاپور ڈی آئی خان سے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے تحصیل میئر کے امیدوار تھے۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)

نے 28 جنوری کو ہونے والے اجلاس میں علی امین گنڈا پور کی جانب سے بار بار ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لیا تھا اور انہیں اپنی پوزیشن کی وضاحت کے لیے یکم فروری کو طلب کیا تھا۔گزشتہ ہفتے ای سی پی نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کیرہنما اور وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کو خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات

کے دوسرے مرحلے کے دوران ضلع بدر کرنے کا حکم دیا تھا۔خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوران وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے خلاف الیکشن کمیشن کا یہ پہلا اقدام نہیں تھا بلکہ پہلے مرحلے کے دوران دسمبر میں الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر علی امین گنڈاپور پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ای سی پی

کو بتایا گیا تھا کہ علی امین گنڈاپور کے بھائی عمر امین گنڈا پور 13 فروری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے ڈیرہ اسٰمعیل خان کے میئر کے لیے امیدوار تھے۔5 دسمبر کو علی امین گنڈاپور نے مہم میں حصہ لے کر اور علاقے میں ترقیاتی اسکیموں کا اعلان کرکے انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزی کی۔بعد میں ای سی پی نے خلاف ورزی پر علی امین گنڈاپور

پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا تھا۔الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ضابطہ اخلاق کی دوبارہ خلاف ورزی کی صورت میں نااہلی کی کارروائی بھی شروع ہوسکتی ہے۔15 دسمبر کو علی امین گنڈاپور نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک بار پھر عوامی جلسے سے خطاب کیا۔ان مسلسل خلاف ورزیوں کے پیش نظر ای سی پی نے علی امین گنڈاپور اور ان کے بھائی کو نوٹس جاری کیا تھا اور اس کیس کی سماعت کے لیے یکم فروری کی تاریخ مقرر کی تھی۔

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…