ناسا کاعالمی خلائی اسٹیشن کو 2031میں بحرالکاہل میں گرانے کا اعلان

3  فروری‬‮  2022

نیویارک(این این آئی)بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا اختتام قریب تر ہے جس کے بعد امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے آئی ایس ایس کو 2031 تک ریٹائر کرنے کا منصوبہ بنالیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں ناسا نے کہاکہ2000میں

لانچ کیا گیا بین الاقوامی خلائی اسٹیشن بحرالکاہل کے پوائنٹ نیمو میں گرادیا جائے گا۔ناسا نے کہا کہ تجارتی طور پر چلنے والے خلائی پلیٹ فارمز تعاون اور سائنسی تحقیق کیلئے آئی ایس ایس کی جگہ لیں گے۔ناسا کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایجنسی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کو 2030 کے اختتام تک چلانے کا ارادہ رکھتی ہے، جس کے بعد اسے بحرالکاہل کے ایک دور دراز حصے پوائنٹ نیمو میں گرادیا جائے گا۔یہ نقطہ زمین سے سب سے دور اور دیگر خلائی جہازوں کا قبرستان رہا ہے، یہ علاقہ نیوزی لینڈ کے مشرقی ساحل سے 3 ہزار میل اور انٹارکٹیکا سے 2 ہزار میل شمال میں ہے۔امریکا، روس، جاپان اور یورپی ممالک 1971 سے اب تک وہاں خلائی ملبے کے 263 سے زیادہ ٹکڑے ڈال چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…