ٹنڈولکر آج کھیل رہے ہوتے تو 1 لاکھ رنز بناچکے ہوتے، شعیب اختر

30  جنوری‬‮  2022

کراچی (آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر اگر آ ج کھیل رہے ہوتے تو وہ ایک لاکھ رنز بنا چکے ہوتے۔شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری سے گفتگو کے دوران کہا کہ آپ دیکھیں آج کل کرکٹ کے قوانین بہت سخت

کردیے گئے ہیں، جس میں بولرز کے لیے مشکل اور بیٹسمین کے لیے آسانیاں پیدا ہوگئی ہیں۔سچن ٹنڈولکر کے حوالے سے سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ عظیم بیٹسمین اگر کرکٹ میں موجودہ قوانین کے ساتھ کھیلتے تو 1 لاکھ رنز بنا چکے ہوتے، کیونکہ نئے قوانین نے کرکٹ کو بلے بازوں کی طرف زیادہ جھکا دیا ہے اور اگر ٹنڈولکر اب کھیل کھیلتے تو وہ اس کے ذریعے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاتے۔سابق اسٹار بولر نے کہا کہ اب دو نئی گیندیں آگئی ہیں اور تین ریویو کی اجازت بھی دی جاتی ہے، تو ایسے میں تصور کریں کہ سچن ٹنڈولکر کھیل رہے ہوتے اور اس وقت تین ریویو ہوتے تو وہ 1 لاکھ رنز بناچکے ہوتے۔شعیب اختر نے سچن ٹنڈولکر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت زبردست بلے باز تھا، میں اسے بیچارہ کہنا چاہوں گا، کیونکہ شروع میں وسیم اکرم اور وقار یونس کے خلاف کھیلا، شین وارن اس کے بعد بریٹ لی اور شعیب اختر کے خلاف بھی کھیلا اور بعد میں اگلی نسل کے بولرز کے خلاف بھی کھیلا مگر پھر بھی اپنی عمدہ بلے بازی کی بدولت دنیا کے سامنے خود کو منوایا۔عظیم بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے انٹر نشینل کرکٹ میں اپنے کیریئر کے دوران 34 ہزار 357 رنز بنائے ہیں، وہ ٹیسٹ اور ون ڈے میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی رہے ہیں، انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ میں 100 سنچریاں اور 164 نصف سنچریاں بھی بنائی ہیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…