وہ علاقہ جہاں کی رابطہ سڑکیں 20 دن سے نہ کھل سکیں ٗ ہسپتال سے میت کئی کلومیٹر دور کندھوں پر منتقل کرنا پڑی

27  جنوری‬‮  2022

حویلی (مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر کے ضلع حویلی کہوٹہ کی یونین کونسل بھیڈی میں برفباری کے باعث سڑکیں بند ہیں،  20 روز گزرجانے کے باوجود رابطہ سڑکوں کو کھولا نہیں جاسکا ۔ یونین کونسل بھیڈی   لائن آف کنٹرول (ایل او سی )  کے پاس  اوڑی سیکٹر میں ہے۔  گزشتہ ایک ماہ سے یہاں بجلی بند

ہے جبکہ دیگر علاقوں سے رابطہ بھی منقطع ہے۔ آزاد کشمیر حکومت بالکل خاموش تماشائی بنی ہوئی  ہے ۔حالیہ برفباری سے یونین کونسل کا 20 روز گزرنے کے باوجود  بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔ چودہ  دیہاتوں پر مشتمل 25  ہزار سے آبادی والی یونین کونسل بھیڈی کے لوگ کسی میسحا کے منتظر ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق  سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے  آج راولپنڈی سے آنے والی ایک  ڈیڈ باڈی کو  ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال  سے  کندھوں پر اٹھا کر مشکل ترین راستوں اور برف میں یونین کونسل بھیڈی لے جایا  گیا۔  علاقہ مکینوں کا کہنا ہے  آج بھی بھیڈی کے لوگ پتھر کے زمانے کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،  حکام بالا اس کا نوٹس لیتے ہوئے لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کریں اور رابطہ سڑکیں فوری طور پر بحال کریں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…