ساڑھے 6 ہزار ماہانہ قسط پر ساڑھے 3 مرلے کا گھر‘ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے قرعہ اندازی کا آغاز کردیا

21  جنوری‬‮  2022

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)ساڑھے 6 ہزار ماہانہ قسط پر ساڑھے 3 مرلے کا گھر‘وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے قرعہ اندازی کا آغاز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پرائم منسٹر پیری اربن ایفورڈایبل ہاؤسنگ پراجیکٹ کے حوالے سے خوشخبری آگئی،کم آمدن والے لوگوں کیلئے گھر کے خواب کو تعبیر مل گئی-ساڑھے 17 لاکھ روپے کا ساڑھے 3 مرلے کا گھر ملے گا

اور 20 سال کیلئے 6526 روپے ماہانہ قسط ہو گی- کم آمدن والے افراد کیلئے پیری اربن ایریا میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیلئے وزیر اعلی آفس میں قرعہ اندازی کی تقریب منعقد ہوئی -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے3 تحصیلوں میں گھروں کی الاٹمنٹ کیلئے بٹن دبا کر قرعہ اندازی کی اورگھر حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کو مبارکباددی- وزیر اعلی عثمان بزدار نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرائم منسٹر پیری اربن ایفورڈایبل ہاؤسنگ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا لیگ شپ پراجیکٹ ہے۔ پہلی مرتبہ بے گھر لوگوں کیلئے اپنے گھر کا خواب پورا کرنے کی جانب عملی قدم اٹھایا گیا ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پیری اربن ایریا میں ایفورڈایبل ہاؤسنگ پراجیکٹ کیلئے کوشاں ہیں -پنجاب کی ہر تحصیل اور ہر ڈسٹرکٹ میں پیری اربن ایفورڈایبل ہاؤسنگ سکیم بنائیں گے۔ وزیر اعلی نے بتایا کہ صوبہ بھر میں پیری اربن ہاؤسنگ کیلئے 133 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (نیفڈا) نے 54 مقامات کا سروے مکمل کر لیا ہے۔نیفڈا نے پہلے فیز میں 32 سائٹس پر 10 ہزار سے زیادہ ہاؤسنگ یونٹ بنانے کی سفارشات پیش کی ہیں۔وزیر اعلی عثمان بزدارنے کہا کہ حکومت پنجاب کم آمدن والے افراد کو 10 ہزار روپے فی مرلہ کے امدادی نرخ پر اربوں روپے کی قیمتی سرکاری اراضی فراہم کر رہی ہے-حکومت پنجاب پراجیکٹ پر انفراسٹرکچر ورک ڈویلپمنٹ کیلئے 3 ارب روپے کا ریوالونگ فنڈ قائم کر چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرعہ اندازی میں کامیاب درخواست دہندگان/ الاٹی مورگیج فنانس / قرضہ حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔بینک آف پنجاب کی سربراہی میں بینکوں کا کنسورشیم گھروں کیلئے مورگیج فنانس فراہم کر رہا ہے۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ الاٹی 10 سے 20 سال کے عرصے میں ماہانہ اقساط کی صورت میں ادا کریں گے۔ایفورڈایبل ہاؤسنگ پراجیکٹ کو ایف ڈبلیو او اوراین ایل سی مکمل کریں گے۔ تعمیراتی معیار کو یقینی بنانے کیلئے ای سی ایس پی کو پراجیکٹ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا ہے۔ 3 مقامات پر ایفورڈایبل ہاؤسنگ پراجیکٹ کے تحت تعمیراتی کام تیزی سے تکمیل کے مراحل طے کر رہا ہے۔ پیری اربن ایفورڈایبل ہاؤسنگ میں گھر کی اوسط لاگت کا تخمینہ 17 لاکھ 50 ہزار روپے لگایا گیا ہے – پیری اربن ایفورڈایبل ہاؤسنگ کے تحت رائے ونڈمیں 245، سرگودھا میں 324 اور چنیوٹ میں 270 گھر بنائے جارہے ہیں۔وزیر اعلی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرنے کیلئے پرعزم ہے۔وعدوں کی تکمیل کیلئے میں اور میری ٹیم شب و روز کوشاں ہیں۔پیری اربن ایفورڈایبل ہاؤسنگ پراجیکٹ وزیراعظم عمران خان کے عام آدمی کیلئے گھر کے خواب کی تعبیر ہے۔ ہم عوام کی خدمت کے عہد کو ضرور نبھائیں گے۔ ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور، چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، پرنسپل سیکرٹری، چیئرمین نیفڈا لیفٹیننٹ انور علی حیدر اور نیفڈا کے دیگر حکام نے بھی شرکت کی-



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…