اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

نوازشریف کہتے تھے لڑیں گے مریں گے پھر ڈیل کر کے ملک سے بھاگ گئے، اعتزازاحسن

datetime 19  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)سینئرقانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ 1999 میں نوازشریف کا وکیل تھا ، نوازشریف کہتے تھے لڑیں گے مریں گے لیکن وہ ڈیل کر کے ملک سے بھاگ گئے۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ ن لیگ کی جانب سے بات چیت چل رہی ہوتی ہے، ن لیگ کی سیاست ہے ، کبھی خود کو کبھی ڈیل سے الگ نہیں کرتے، جیل میں ہوتے ہیں اورمشرف سمیت کئی طاقتوں سے بات چل رہی ہوتی ہے

، سعودی حکمراں ،لبنان کی حراری فیملی سے بات کررہے ہوتے ہیں۔اعتزازاحسن نے بتایا کہ 7اکتوبرکوکلثوم بی بی نے مجھ سے آکرکہانوازشریف کہتے ہیں لڑمرو، کلثوم نوازکیمطابق نوازشریف کہتے ہیں جدوجہد کو تیزکرو، 9 اکتوبر کی شام کو مجھ فون آنا شروع ہوئے کہ نوازشریف جارہے ہیں، میں نے ان سے کہانوازشریف کہیں نہیں جارہے۔سینئرقانون دان کا کہنا تھا کہ میں اور میری ٹیم دو دن کیس کی تیاری میں لگے رہے،شریف برادران کے جانیکافیصلہ اچانک تونہیں ہواہوگا،ویزا ،ٹکٹ یہ سب چیزیں پہلے سے کرنی پڑتی ہیں۔ میں نوازشریف کاوکیل تھا اوران کے جانیکا مجھے ہی نہیں پتہ تھا۔انھوں نے کہا کہ منصوبے کے تحت مجھے کہا گیا نوازشریف کہیں نہیں جارہے، اگلے دن اخبارمیں تصویرچھپی ہے نوازشریف اورکلثوم بی بی جارہے ہیں، اسی تصویر کے نیچے میری خبرلگی ہوئی تھی کہ نوازشریف کہیں نہیں جارہے۔اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ نوازشریف اورن لیگ آج بھی فرمانبردارہے، شاہدخاقان نے کہاہمارے کندھوں پرہاتھ رکھ دو، واضح کہاگیاوہاں سے ہاتھ اٹھاؤ اوریہاں پررکھو۔سینئرقانون دان نے کہا کہ نوازشریف نے1999میں آرمی چیف کا جہازہی قبضے میں لے لیا تھا، نوازشریف نے عدالتوں میں جودستاویزپیش کیں وہ جعلی تھیں، جس دن ارشدملک کی ویڈیو آئی اسی دن کہا تھا، عدالت میں پیش کریں۔انہوںنے کہاکہ ریاست برداشت نہیں کرتی کہ سابق وزیراعظم وعدہ کرکے ملک سے جائے پھر واپس نہ آئے۔ اب نوازشریف کے اقتدارمیں آنے کی بات میرے لیے انوکھی بات ہوگی، نون لیگ تتر بتر ہوچکی،لانگ مارچ کے حوالے سے اعتزازاحسن نے کہا کہ مولانا نے تو 23مارچ کااعلان کیا،بلاول نے پہلے ہی اعلان کردیا ، لانگ مارچ سے حکومت گرانااتناآسان نہیں ہے ، میرے خیال میں عمران خان کے پی میں دوبارہ حکومت کرلے گا۔سینئرقانون دان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ سے حکومت گرانااتناآسان نہیں ہے، نوازشریف ججزبحالی تحریک میں بھی باہرنکلتے ہی نہیں تھے، جی پی اوچوک پر نواز شریف کا انتظارکرتے رہے۔بلاول سے متعلق انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹونوجوان شریف خاندان سے آگے نکل گیا ہے اور بہت تیزی سے سیکھ رہے ہیں۔عمران خان سے متعلق اعتزازاحسن نے کہا کہ عمران خان کے جانے کا امکان کم ہے گیا تو اپنی غلطی سے جائے گا۔فارن فنڈنگ کیس کے بارے سینئرقانون دان نے کہا فارن فنڈنگ کیس کی زدمیں تمام جماعتیں آئیں گی، پولیٹیکل ایکٹ 1961کوکسی نے بھی سنجیدگی سے نہیں لیا، میرا خیال ہے فارن فنڈنگ معاملے پر قانون سازی ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…