مسلسل غیرحاضری پر 164 ڈاکٹرزکو نوکری سے نکال دیاگیا

6  جنوری‬‮  2022

لاہور(این این آئی)صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر عمران سکندر بلوچ نے مسلسل غیرحاضری پر 164 ڈاکٹرزکو نوکری سے نکال دیاہے۔طویل عرصہ سے غیر حاضر رہنے والے تمام ڈاکٹرزکوپیڈاایکٹ

2006کے تحت نوکری سے برخاست کیاگیاہے۔اس سلسلے میں محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرنے نوکری سے برخاست کرنے والے تمام ڈاکٹرزکی فہرست بھی جاری کردی ہے۔ان تمام ڈاکٹرزکے خلا ف نوکری پر واپس آنے کیلئے کئی بار تنبیہ کے بعدکارروائی عمل میں لائی گئی۔نوکری سے برخاست کئے جانے والے تمام ڈاکٹرزکو شوکازنوٹس کاجواب جمع کروانے کی کئی بار ہدایت کی گئی اور ان ڈاکٹرزکی جواب طلبی کیلئے اخبارات میں باقاعدہ اشتہار بھی دیاگیا۔صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرعمران سکندربلوچ نے مزیدکہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی مسلسل غیر حاضری کو برداشت نہیں کیاجائے گا۔تمام ڈاکٹرزکے خلاف بارہاوارننگ جاری کرنے کے بعدپیڈاایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ محکمہ میں غیرذمہ دار افسران و سٹاف کی کوئی جگہ نہیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…