گورنر ہاؤس میں مالشی نہیں مسالچی ملازم ہیں ٗ شاہ فرمان کے اپنی تنخواہ سے متعلق بھی اہم انکشاف

2  جنوری‬‮  2022

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے  کہا کہ ہے کہ خیبرپختونخوا میں 90فیصدگورنر ہاؤسز ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کو دیدیئے گئے ہیں، گورنر ہاؤس نتھیا گلی ریاستی مہمانوں کیلئے مختص کردیا گیا ہے وہاں باڑ سیکیورٹی نکتہ نظر سے لگائی گئی ہے، گورنر ہاؤ س پشاور میں اسٹاف کے ہاؤس میں رہتا ہوں گورنر کا

گھر خالی ہے، میں گورنر ہاؤس شفٹ نہیں ہوتا تو گورنر کے تحفظ کیلئے خرچہ بڑھ جاتا، ماضی میں گورنر ہاؤس پر 2کروڑ 60لاکھ روپے خرچ ہوتے تھے، ہمارے دور کے تین سال میں 70لاکھ سے 94لاکھ روپے تک خرچ ہوئے،گورنر ہاؤس کیلئے مختص رقم 2کروڑ 20لاکھ سے کم کر کے ایک کروڑ 50لاکھ کردی ہے۔ شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس میں تمام اسٹاف گورنر کا نہیں ہے ، یہ لوگ گورنر ہاؤس کے دیگر اسٹاف کیلئے کام کرتے ہیں، گورنر ہاؤس کے اسٹاف میں کوئی ایسا عہدہ نہیں جو میرے دور میں بنایا گیا ہو، قانونی طور پر اسٹا ف میں کسی شخص کو نہیں نکالا جاسکتا ہے، گورنر ہاؤ س میں گورنر سیکرٹریٹ، پروٹوکو ل آفیسرز، پولیس افسران، ملٹری سیکرٹری ، اے ڈی سی بھی ہوتے ہیں، گورنر ہاؤس میں دو چار گیسٹ روم ہیں جہاں مہمان ٹھہرتے ہیں۔ گورنر شاہ فرمان نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں مالشی نہیں مسالچی ملازم ہیں، مسالچی کچن میں باورچی کی مدد کے لئے ہوتا ہے، حیران ہوں کہ لوگوں کو مسالچی اور مالشی میں فرق نہیں پتا ہے،میں نے گورنر ہاؤس میں باربر نہیں رکھا اپنا شیو خود کرتا ہوں، گورنر ہاؤس میں

چھ مالی سبزیاں ، مشروم اگاتے اور مرغیاں پالتے ہیں جو وہاں پکتی ہیں، گورنر ہاؤس کا خرچہ کم ہونے میں ان مالیوں کا بڑا کردار ہے، بحیثیت گورنر میری تنخواہ 86ہزار اور میرے پی اے کی تنخواہ ایک لاکھ 72ہزار روپے ہے، عوامی مفاد کے کام کے سوا سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال نہیں کیا،میرے اثاثوں میں اضافہ نہیں ہوا بلکہ اثاثے کم ہوئے ہیں، میں آٹھ سال سے سرکاری یا غیرسرکاری دورے پر

باہر نہیں گیا ہوں،میں خیبرپختونخوا سے باہر جہاز پر نہیں گیا کہاں 15لاکھ روپے خرچ کیے ہیں۔ گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے میئر پشاور کیلئے دس افراد سے مشاورت کی تھی، ان میں سات وہ ایم پی ایز تھے جن کے حلقے میئر کے حلقہ میں آتے تھے، میئر پشاور کیلئے تین امیدواروں میں رضوان بنگش کی نامزدگی کے فیصلے پر قائم ہوں، رضوان بنگش نے یو اے ای میں

پارٹی کیلئے بہت کام کیا، رضوان بنگش نے یو اے ای میں جلسے کیے تو وہاں کی حکومت نے اسے ڈیپورٹ کرنے کی دھمکی دی، رضوان بنگش کا تعلق پشاور سے تھا، رضوان بنگش جتنے ووٹوں سے ہارا ا سے دگنے ووٹ مسترد ہوئے ہیں، پی ٹی آئی پہلے اوورسیز میں پھیلی اس کے بعد پاکستان میں پھیلی۔

موضوعات:



کالم

Javed Chaudhry Today's Column

زندگی کا کھویا ہوا سرا


Read Javed Chaudhry Today’s Column Zeropint ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…