شعیب اختر کی والدہ انتقال کرگئیں

26  دسمبر‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی والدہ انتقال کرگئیں۔ شعیب اختر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر رات گئے اپنی والدہ کے انتقال کا اعلان کیا۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میری والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے وفات پاگئی ہیں، انا للہ وانا الیہ راجعون۔خیال رہے کہ شعیب اختر کا انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین

بولرز میں شمار کیا جاتا تھا۔ ان کے پاس 161 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین گیند کروانے کا ریکارڈ ہے۔دریں اثناء تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا ہے۔فیصل جاوید نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام شیئر کیا ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ہمارے پیارے دوست کے لیے ڈھیروں دعائیں۔انہوں نے شعیب اختر کی والدہ کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے لکھا کہ اللّٰہ شعیب اختر اور ان کے اہل خانہ کو اس بڑے نقصان پر صبر اور ہمت دے، آمین۔انہوں نے لکھا کہ شعیب نے ہمیشہ اپنی ماں کو بہت عزت دی ہے۔ اللّٰہ ان کی والدہ کو جنت میں جگہ دے، آمین۔قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل رائونڈر شعیب ملک نے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو ان کی والدہ کے انتقال پر حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ بھائی غم کی اس گھڑی ہم آپ کے ساتھ ہیں۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کئے گئے اپنے پیغام میں شعیب

ملک نے کرکٹ کی دنیا میں راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر کی والدہ کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے، آمین۔چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ ، سابق کرکٹر ز وسیم اکرم ، جاوید میانداد ، شاہد آفریدی ود یگر نے بھی شعیب اختر سے اظہار تعزیت اور ان کی والدہ کیلئے دعا کی ۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…