پاکستان میں ایچ آئی وی ایڈز سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ کے قریب پہنچ گئی، جیلوں میں ہزاروں قیدیوں میں ایڈز کی تشخیص کا انکشاف

2  دسمبر‬‮  2021

کراچی (این این آئی) پاکستان میں تقریبا 2 لاکھ افراد HIV/AIDs کا شکار ہیں اور ہمارے ملک کا شمار دنیا کے ان 11ممالک میں ہوتا ہے جہاں ایچ آئی وی تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ان خیالات کا ظہار ماہرین نے ورلڈ ایڈز ڈے کے موقع پر برج فانڈیشن کے تحت مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینار کے دوران کیا۔ برج کنسلٹنٹ فانڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور ماہر HIV/AIDs ڈاکٹر شرف علی شاہ نے کہا کہ

پاکستان میں ایڈز کے پھیلا کو روکنے کیلئے حکومت کو اہم کردار ادا کرنا چاہئے۔ ہم اپنے پلیٹ فارم پر جو ممکن ہے کوشش کررہے ہیں۔ HIV/AIDs کے مریض وسائل سے محروم ہیں۔ برج فانڈیشن ان کو ماہانہ راشن اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کررہی ہے مگر حکومت اور بین الاقوامی ادارے اس سلسلے میں آگے آئیں اور ان مریضوں کی مدد کریں۔ ڈاکٹر شرف علی شاہ نے ایچ آئی وی ایڈز سے متاثرہ افراد کو حاصل سہولیات، مسائل اور ان کے حل پر بھرپور روشنی ڈالی۔جیلوں میں قید ہزاروں قیدیوں میں بھی ایڈز کی تشخیص ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ بہت کم مریض HIV/AIDs کی دوا استعمال کررہے ہیں جو ایک خطرناک عمل ہے۔ اس سیمینار سے انفیکشن کنٹرول سوسائٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر رفیق خانانی نے انکشاف کیا کہ پاکستا ن کا شمار دنیا کے ان 11 ممالک میں ہوتا ہے جہاں ایڈز تیزی سے پھیل رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وائر س کی طرف توجہ دینے سے ایچ آئی وی کنٹرول پروگرام بری طری متاثر ہوا ہے جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر سید رضوان مصطفی، وحید خان خٹک، محمد ریحان خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور HIV/AIDs سے آگاہی دی اور اس سے بچا کے بارے میں مفید معلومات فراہم کیں۔ اس سیمینار میں کثیر تعداد میں HIV/AIDs کے مریضوں اور دیگر کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی جس میں مظہر انجم،

صادق شاہ، امتیاز بانو جبکہ خاص مہمانوں میں سید خادم علی شاہ، ڈاکٹر اشرف مبین، ڈاکٹر محمد نعیم، ڈاکٹر افشاں، ڈاکٹر فرحین علی، محمد عمر ابڑو، ڈاکٹر اقتدار احمد، ڈاکٹر نوید بھٹو، ڈاکٹر لالہ آفتاب، واجد علی، ناجیہ درانی، سوشل فورم کے چیئرمین نفیس احمد خان، مسعود احمد وصی و دیگر بھی شامل تھے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…