تعلقات ختم کرنے کا رنج، لاہور میں لڑکی نے لڑکا اغوا کر لیا

26  ‬‮نومبر‬‮  2021

لاہور(مانیٹرنگ، این این آئی)لاہور میں اچھرہ پولیس نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کو اغوا اور تشدد کے الزام میں لڑکی کو گرفتار کر لیا، اچھرہ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے ساتھ شاہد کے تعلقات ختم کرنے کے فیصلے کے بعد اویس اور اعظم کی مدد سے اسے اغوا کر لیا گیا، پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے لڑکی مہوش سمیت تینوں مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔

تفتیش کا عمل جاری ہے۔ لاہور انویسٹی گیشن پولیس ٹیموں نے مختلف کارروائیوں کے دوران قتل، اندھے قتل اور ڈکیتی کی سنگین وارداتوں میں ملوث 11ملزمان گرفتار کر لیے ہیں۔اِن خیالات کا اظہارایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور نے اپنے دفتر میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن سٹی، ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ انویسٹی گیشن کی پولیس ٹیموں نے قتل، اندھے قتل اور ڈکیتی کی سنگین وارداتوں میں ملوث11ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ ایس پی انویسٹی گیشن سٹی کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن شاہدرہ نے ہمراہ ٹیم کارروائی کرتے ہوئے مختلف شواہد،شب و روز کی محنت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے شہری حسنین کے اندھے قتل کی واردات میں ملوث 3ملزمان حامد بٹ، شاہ زیب بٹ اور علی شہزاد کو گرفتار کر لیا ہے۔ دوران تفتیش ملزم حامد بٹ نے بتایا کہ اس کی شادی اس کی ماموں زاد بیٹی مہوش سے ہوئی جسے اس نے طلاق دے دی تھی۔ بعد ازاں مقتول حسنین نے اس کی سابقہ بیوی سے تعلقات استوارکر لیے اور اس سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ ملزم حامد بٹ کو اس کا رنج تھا اور اس نے حسنین کو قتل کرنے کا بھیانک منصوبہ بنایا۔ جب ایک روز مقتول حسنین اس کی سابقہ بیوی کو ملنے کے بعد

گھر سے نکلا تو اس نے اپنے ساتھیوں شاہ زیب اور علی شہزاد کے ہمراہ موٹر سائیکلوں پر اس کا پیچھا کیا اور برکت ٹاؤن نہر پر روک کر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ملزمان قتل کی سنگین واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ مصری شاہ کے علاقہ میں 13سالہ لڑکی نشاء

خان کو ہراساں کرنے والے ملزم فرحان عرف شامو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انویسٹی گیشن مصری شاہ نے کارروائی کرتے ہوئے سیف سٹی کیمروں، لڑکی کے سکول سے آنے والے روٹ(تقریباً2کلو میٹر) پر لگے کیمروں کو چیک کیا گیا، علاقے کے113گھروں کو چیک کیا گیا جس میں 15سال سے 30سال کی عمر کے189 لڑکوں کو

شامل تفتیش کیا گیا، پمفلٹ تیار کر کے تمام علاقہ سوامی نگر، عمار پارک، وائرلیس کالونی، شجاع کالونی وغیرہ میں تقسیم و پتہ جوئی کی گئی اور ہراسگی کی ویڈیو دیکھائی گئی جس کے بعدمقامی معززین نے حلیہ، جسامت اور چال سے ملزم کوشناخت کر لیا اور تحریری بیان دیئے۔ تمام ٹھوس شہادتوں کے بعد لڑکی کو زبر دستی ہراساں

کرنیوالے ملزم فرحان عرف شامو کو گرفتار کر لیاگیا۔ جسے معززین علاقہ کی موجودگی میں ویڈیو چلا کر ملزم کو دوڑا کر دکھایا گیا اور مخصوص چال اور اشاروں میں مطابقت پائی گئی۔ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ سنسان گلی میں کوئی بھی موجود نہ تھا جس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے میں نے لڑکی کو ہراساں کرنے کی کوشش کی۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ انویسٹی گیشن پولیس غالب مارکیٹ نے مختلف معلومات اور شواہد کی روشنی میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے شہری محمد عمران کے اندھے قتل میں ملوث اس کی بیوی مسماۃ بشیراں بی بی اور اس کے بھائی شاہد علی کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان نے رشتے کے تنازعہ اور گھریلو لڑائی جھگڑے پر مقتول عمران کو

فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ایس ایس پی نے کہا کہ اچھرہ میں معمولی لڑائی جھگڑے پر شہری وقاص کے قتل کا مقدمہ درج ہوا۔ جس پر انویسٹی گیشن پولیس اچھرہ نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کی سنگین واردت میں ملوث ملزمان شاہ زیب عرف شابا، اسامہ تنویر اور واصف عرف بابا کو گرفتار کر کے آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا ہے۔

گرفتار ملزمان نے معمولی جھگڑے پر شہری وقاص، نعیم، سراج دین اور عمران کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا جو بعد ازاں وقاص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیاتھا۔ عمران کشور نے بتایا کہ انویسٹی گیشن پولیس اچھرہ نے ہی ڈکیتی او ر چوری کی وارداتوں میں ملوث پیشہ ور گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کر کے

30موبائل فونز،لاکھوں روپے نقدی اور ناجائز آتشیں اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔گرفتار ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی اور چوری کی 49مزید وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…