پاکستان اور برطانیہ کی عدالتوں میں نوازشریف اور شہباز شریف کے خلاف ایک الزام کا ثبوت پیش نہیں کر سکے ، شرم کریں ، مریم اورنگزیب کی وزیراعظم پر شدید تنقید

20  ‬‮نومبر‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ایف آئی اے کے حوالے سے خبروں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب تین سال نیب نیب اور اب ایف آئی اے ایف آئی ،تین سال سے نواز شریف شہباز شریف، نواز شریف شہباز شریف جاری ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںن کہاکہ عمران صاحب اِس ملک کے 22 کروڑ عوام کا سوچیں

جو آپ کی نااہلی نالائقی ،جھوٹ اور کرپشن کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور برطانیہ کی عدالتوں میں نوازشریف اور شہباز شریف کے خلاف ایک الزام کا ثبوت پیش نہیں کر سکے ، شرم کریں ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور برطانیہ کی عدالتوں کے فیصلے آپ کے منہ پہ طمانچہ نہیں، زور دار طمانچے ہیں ،تین سال نیب کو استعمال کیا اور اب بچے کچھے دن عوام کی بھوک افلاس ، مہنگائی بے روزگاری اور معاشی تباہی ایف آئی اے کی نذر ہو رہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ نیب نے تین سال ایک ثبوت پیش نہیں کیا اور اب ایف آئی اے سے وہی تماشہ پھر کرایا جا رہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ نیب اور ایف آئی اے کے بیانات اور جھوٹے الزامات سے عوام کو سستا آٹا چینی بجلی گیس دوائی نہیں ملے گی ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب عوام نے تین سال نیب نیازی گٹھ جوڑ کا بہت تماشہ دیکھ لیا، عوام کابھی سوچیں ، ان پر بھی ترس کھائیں۔انہوںنے کہاکہ آپ نے شہباز شریف کے خلاف جو کرنا ہے، کریں لیکن نالائقوں کا ٹولہ عوام کو گیس اور بجلی تو فراہم کرے ۔ انہوںنے کہاکہ آپ نے شہباز شریف کے خلاف جو کرنا ہے، کریں لیکن عوام کو سستا آٹا اور چینی دیں ،آپ نے شہباز شریف کے خلاف جو کرنا ہے، کریں لیکن عوام کو ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر دیں ۔ انہوںنے کہاکہ آپ نے شہباز شریف کے خلاف جو کرنا ہے ،کریں لیکن عوام کی بھوک اور افلاس کم کریں۔ انہوںنے کہاکہ اتنا خیال عوام کاکیا ہوتا، آٹا چینی بجلی گیس دوائی کا سوچا ہوتا تو آج عوام مہنگائی کی چکی میں یوں نہ پس رہے ہوتے، اتنا عوام کی ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھروں کا سوچتے تو آج عوام تاریخی بے روزگاری کا شکار نہ ہوتے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…