رضوان اور شعیب کو انجیکشن ٹھوکیں، ڈرپیں لگائیں، شعیب اختر کا مشورہ

11  ‬‮نومبر‬‮  2021

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سیمی فائنل سے قبل بیمار ہونے والے قومی کرکٹرز محمد رضوان اور شعیب ملک کو انجیکشن لگائیں تاکہ وہ تندرست ہوکر میچ کھیل سکیں۔شعیب اختر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ایک ویڈیو پیغام

جاری کیا جس میں اْنہوں نے کہا کہ ‘میں نے اْڑتی اْڑتی خبر سْنی ہے کہ شعیب ملک اور محمد رضوان سیمی فائنل سے پہلے بیمار ہوگئے ہیں۔’اْنہوں نے کہا کہ ‘شعیب ملک اور محمد رضوان ٹرافی کے اسٹار ہیں لہٰذا انہیں انجیکشن ٹھوکیں، ڈرپ لگائیں تاکہ یہ سیٹ ہوکر میچ میں پرفارم کرسکیں۔’سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ ‘مجھے اْمید ہے کہ شعیب ملک اور محمد رضوان دوائیاں لے رہے ہوں گے اور آرام کررہے ہوں تاکہ سیمی فائنل میں کھیل سکیں اور وہ بہت اچھا پرفارم کریں گے۔’شعیب اختر نے کہا کہ ‘آج کا دن پاکستان کرکٹ کے لیے بہت اہم ہے کیونکہ ہمیں ورلڈ کپ جیتنا ہے اور ہمیں جیت کا انجیکشن لگانا ہے۔’اْنہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں محمد رضوان اور شعیب ملک سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ‘لڑکوں! کمر کس لو، تگڑے ہوجاؤ، زور لگانا ہے اور انشائ اللّہ! آپ دونوں ٹھیک ہوجائیں گے۔’واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل سے قبل پاکستان ٹیم کے دو اہم کھلاڑی محمد رضوان اور شعیب ملک فلو میں مبتلا ہوگئے ہیں دونوں کو ہلکا بخار ہے۔ ایسے میں سرفراز احمد پریکٹس میں متحرک دکھائی دیئے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…