پاکستان میں کورونا کے آغاز کے بعد سے مثبت کیسز کی شرح کم ترین سطح پر آگئی

9  ‬‮نومبر‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہونے لگی ،کیسز کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 400 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 11 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی

بازی ہار گئے، اس کے مزید 277 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0اعشاریہ 94 فیصد پر آ گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 558 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 77 ہزار 560 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 22 ہزار 845 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 206 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 26 ہزار 157 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 42 ہزار 373 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کْل 2 کروڑ 11 لاکھ 85 ہزار 396 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 لاکھ 66 ہزار 879 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 11

کروڑ 19 لاکھ 67 ہزار 455 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 4 کروڑ 44 لاکھ 31 ہزار 71 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 72 ہزار 213 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 7 ہزار 598 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4

لاکھ 41 ہزار 257 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 954 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 78 ہزار 687 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کْل اموات 5 ہزار 774 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 7 ہزار 169 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب

تک سامنے آئے ہیں جبکہ اب تک یہاں کْل 947 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 495 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 741 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 345 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 358 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 394 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…