شعیب اختر کس کے مشورے پر سرکاری ٹی وی کا شو چھوڑ کرگئے؟ سابق فاسٹ بولر نے خود ہی بتا دیا

6  ‬‮نومبر‬‮  2021

راولپنڈی (این این آئی)سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے سرکاری ٹی وی چینل پر میزبان سے تلخ کلامی کے معاملے کے بعد شو چھوڑنے کے حوالے سے کہا ہے کہ انہیں شو چھوڑنے کا مشورہ بہن نے دیا تھا۔ایک انٹرویومیں شعیب اختر نے کہاکہ پی ٹی وی پر شو کے دوران جب ایسی صورتحال پیدا

ہوئی تو مجھے میری بہن کا میسج آیا کہ تم اپنی عزت مت گراؤ اور شو چھوڑ دو۔خیال رہے کہ شعیب اختر نے معاملے پر کہا تھا کہ قوم اور اداروں کی عزت کے لیے ڈاکٹر نعمان کو معاف کردیا۔ استعفیٰ اس لیے دیا کہ آئندہ کسی اسٹار کو ایسا نہ سننا پڑے۔بعد ازاں سرکاری ٹی وی کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے لائیو شو میں شعیب اختر سے تلخ کلامی کے معاملے پر معافی مانگتے ہوئے کہا تھا کہ پروگرام میں آن ائیر جو مجھ سے ہوا اس پر جتنا رد عمل آیا وہ بالکل جائز تھا، وجہ جو بھی تھی آن ائیر یہ سب کرنے کا مجھے حق نہیں تھا ، میری غلطی تھی۔علاوہ ازیں قومی ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ بھارت فائنل میں آئے گا تو دوبارہ پھینٹا لگائیں گے۔ اگر نیوزی لینڈ افغانستان سے ہارا تو بہت شدید ردعمل آئے گا۔ایک انٹرویومیں شعیب اختر نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم چاہتی ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل بھارت سے ہو۔انہوں نے کہا کہ 90 فیصد لوگ سوچتے ہیں بھارت اور افغانستان کا میچ فکسڈ تھا۔اسٹار فاسٹ بولر نے دوران پروگرام اپنی نجی زندگی سے متعلق کہا کہ میری زندگی ایک کھلی کتاب ہے، میری بیگم میری دوست ہے، فون اْس کے پاس ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…