نسل پرستی کے معاملے پر اختلاف، ڈی کوک ورلڈ کپ ادھو راچھوڑ کر واپس لوٹ گئے

26  اکتوبر‬‮  2021

ابو ظہبی (این این آئی)ٹی20 ورلڈ کپ 2021 میں جنوبی افریقی وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک نسل پرستی کے خلاف اظہار یکجہتی کے معاملے پر بورڈ سے اختلاف رائے پر عالمی کپ ادھورا چھوڑ کر وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما نے ویسٹ انڈیز کے

خلاف میچ سے قبل بتایا کہ کوئنٹن ڈی کوک ذاتی وجوہات کے سبب وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔یاد رہے کہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے ورلڈ کپ میچ میں بھی گھٹنے کے بل بیٹھ کر نسل پرستی کے خلاف اظہار یکجہتی سے انکار کردیا تھا ۔کرکٹ ساؤتھافریقہ نے ایک روزقبل اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے اس بات پر اتفاق کیا ہے تمام کھلاڑیوں کو ہدایات جاری کی جائیں کہ وہ ورلڈ کپ میچوں کے آغاز سے قبل ’گھٹنے کے بل بیٹھ کر‘ نسل پرستی کے خلاف ایک متفقہ اور متحدہ موقف اپنائیں۔بیان مین کہا گیا کہ اس طرز عمل پر کھلاڑیوں کے مختلف رویوں اور انداز سے یہ تاثر گیا کہ شاید وہ اس معاملے پر ٹیم میں اتفاق نہیں یا وہ اس موقف کی حمایت نہیں کرتے جس پر جنوبی افریقہ کرکٹ حکام نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔بورڈ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ تمام متعلقہ معاملات کا جائزہ لینے کے بعد بورڈ یہ محسوس کرتا ہے کہ خصوصاً جنوبی افریقہ کی تاریخ کو مدنظر ٹیم کے لیے ضروری ہے کہ وہ نسل پرستی کے خلاف متحد نظر آئے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…