بھارتی اداکار نے پاکستانی ٹیم کو’گلی کی ٹیم ‘کہنے پر معافی مانگ لی بابر اعظم کو ویرات کوہلی سےزیادہ بہترین کھلاڑی قرار دے دیا

  پیر‬‮ 25 اکتوبر‬‮ 2021  |  14:22

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)بھارتی فلمی ناقد اور اداکار کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے پاکستان کی شاندار فتح کے بعد پاکستانی ٹیم کا گلی کرکٹ ٹیم سے موازنہ کرنے پر معافی مانگ لی۔کے آر کے نے پاکستانی ٹیم کی تعریفوں کےپل باندھتے ہوئے متعدد ٹوئٹس کیں جن میں انہوں نے جہاں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں پاکستانی کپتان بابراعظم کی تعریف کی۔کمال راشد نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ میں نے پاکستانی ٹیم کو تقریباً پانچ چھ سال بعد کھیلتے دیکھا، مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ

ٹیم اتنی اچھی کارکردگی پیش کرسکتی ہے۔فلم ناقد نے کہا کہ میں اس ٹیم کو جوہو کی گلیوں کی کرکٹ ٹیم سے ملانے پر معافی چاہتا ہوں۔دوسری جانب کے آر کے نے ویرات کوہلی سے کپتانی کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا بھی مطالبہ کیا۔کے آر کے نے قومی ٹیم کے بولر شاہین شاہ آفریدی کی بھی تعریف کی اور بابر اعظم کو ویرات کوہلی سے بڑا کھلاڑی قرار دیا

زیرو پوائنٹ

گوبر کے کیڑے

گوبر دیہات میں انرجی کا بہت بڑا سورس ہے‘ خواتین گائے اور بھینس کا گوبر جمع کرتی ہیں‘ اوپلے بناتی ہیں‘ دیواروں اور چھتوں پر چپکاتی ہیں‘ یہ دھوپ اور ہوا سے سوکھ جاتے ہیں اور اس کے بعد یہ چولہے میں جلانے کے کام آتے ہیں‘ میرا بچپن اوپلوں کے دھوئیں میں گزرا‘ گائوں میں دودھ کو اوپلوں کی ....مزید پڑھئے‎