ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کیس ، عدالت کا ریمبو سمیت تمام ملزمان سے متعلق اہم حکم جاری

15  اکتوبر‬‮  2021

لاہور (این این آئی) مقامی عدالت نے ٹک ٹاکر عاشہ اکرم بدتمیزی کیس میں ریمبو سمیت11ملزمان کو 14روز ہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔لاہور کی ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ حافظ خالد محمود نے ریمبو سمیت 11ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی سماعت کی،

ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے ساتھی ریمبو سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔دوران سماعت پولیس نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان سے مزید تفتیش کرنی ہے، ملزمان کا 7روز کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے جبکہ ملزمان کے مزید دو ساتھیوں کی گرفتاری ہونی ہے۔ملزمان کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان سے کسی قسم کی ریکوری نہیں ہونی، ٹک ٹاکر خاتون نے پہلے بیان دیا کہ یہ لوگ میرے محافظ ہیں، بعد میں اس نے ملزمان کو بلیک میل کرنے کا بیان دیا۔عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیادوسری جانب پولیس نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کے لیے لیگل ڈیپارٹمنٹ سے رائے مانگ لی۔مینار پاکستان ہراسگی کیس میں نیا موڑ آگیا، پولیس نے عائشہ اکرم کے خلاف کارروائی کیلئے پیکا ایکٹ کے تحت لیگل ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کیا ہے، پیکا ایکٹ کے تحت ریمبو اور عائشہ کو سات سال کی سزا ہو سکتی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس اور ایف آئی اے حکام نے کارروائی کے لئے سر جوڑ لئے ہیں، ریمبو اور عائشہ نے مرضی کے ساتھ قابل اعتراض ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مرضی سے ویڈیوز بنوانا اور پھر اسے سوشل میڈیا پر وائرل کرنا جرم ہے، ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور ریمبو کی قابل اعتراض ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس کی پیکا ایکٹ کے تحت سات سال کی سزا ہوسکتی ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…