ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ٗ سٹاک مارکیٹ میں بھی شدید مندی

12  اکتوبر‬‮  2021

کراچی (آن لائن)انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں35پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید170.65روپے سے بڑھ کر171.00روپے

اور قیمت فروخت170.75روپے سے بڑھ کر171.10روپے ہو گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید90پیسے کے اضافے سے 171.50روپے اور قیمت فروخت70پیسے بڑھ کر171.70روپے پربند ہوئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید196روپے پر برقرار رہی اور قیمت فروخت20پیسے بڑھ کر198.00روپے پر پہنچ گئی اسی طرح برطانوی پونڈ کی قیمت خرید231روپے اور قیمت فروخت233روپے پر قراررہی، دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتہ کے دوسرے روزمنگل کو کاروبار میں اتارچڑھائو کے بعد مارکیٹ مثبت زون میں بند ہوئی اور کے ایس ای100انڈیکس صرف36 پوائنٹس ہی بڑھ سکا اور 43800پوائنٹس کی سطح پرہی بند ہوا۔کاروبار میں تیزی کے سبب مارکیٹ سرمائے میں8ارب68کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ،کاروباری میں تیزی کے سبب تقریباً84 فیصد حصص کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی ۔ منگل کو کاروبار حصص میں زبردست

اتارچڑھائو رہا۔ایک موقع پر کاروبار کے دوران انڈیکس680پوائنٹس کے خسارے کی جانب بھی چلا گیا تھا ۔ماہرین اسٹاک کا کہنا ہے کہ شرح سود میں اضافے کے خدشے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کی اطلاعات ست سرمایہ کار محتاط ہوگئے ہیں اور وطیل دورانیہ کی سرمایہ کاری سے گریز کررہے ہیں ۔پاکستان اسٹاک

مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کی ابتداء منفی زون میں ہوئی اور680پوائنٹس کے خسارے کے بعدفوڈ،ٹیلی کام،پیٹرولیم سیکٹر میں سرمایہ کاری کے سبب مارکیٹ میں تیزی رونما ہوئی اورخسارے کے اثرات ختم کرتے ہوئے مارکیٹ44000پوائنٹس کو عبور کرگئی لیکن کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 53.73پوائنٹس بڑھ

کر43883.08پوائنٹس پر پہنچ گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس36.62پوائٹس بڑھ کر30226.40پوائنٹس پر بند ہوالیکن کے ایس ای 30انڈیکس12.55پوائنٹس کم ہو کر17217پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس 113.32 پوائنٹس کے خسارے سے70401.94پوائنٹس پر بند ہوا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو 40کروڑ49لاکھ13ہزار884 حصص

کا کاروبار ہواجبکہ گذشتہ روزپیر کو22کروڑ65لاکھ 75ہزار 595 حصص کے سودے ہوئے تھے ۔ شیئرز مارکیٹ میں مجموعی طور پر535کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے217کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،302میں کمی اور16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام5کروڑ11لاکھ

،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ2کروڑ75لاکھ ،ٹریٹ کارپوریشن 2کروڑ 17لاکھ ، یونٹی فوڈزایک کروڑ86لاکھ ، بینک آف پنجاب ایک کروڑ61لاکھ،کوٹ اددو پاور ایک کروڑ56لاکھ اورہم نیٹ ورک ایک کروڑ33لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے سب سے زیادہ اضافہ سفایئر ٹیکسٹائل اورایبٹ لیبارٹریز کے

شیئرز کے داموں میں رہاجن کی قیمتیں40روپے اور19.96روپے بڑھ کر بالترتیب1070روپے اور777.96روپے ہوگئیں جبکہ قیمتوں میں نمایاں کمی وائتھ پاکستان اورپاکستان ٹوبیکو کے حصص کے داموں میں رہی جن کے بھائو42.40روپے اور42.33روپے کے خسارے سے بالترتیب1607.60روپے اور1149.67روپے رہ گئے۔

موضوعات:



کالم

Javed Chaudhry Today's Column

زندگی کا کھویا ہوا سرا


Read Javed Chaudhry Today’s Column Zeropint ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…