اسٹیٹ بینک نے ڈالر کی مانیٹرنگ سخت کردی

24  ستمبر‬‮  2021

کراچی(این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈالر کی مانیٹرنگ سخت کردی۔ 10 کے بجائے اب 5 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کرنے سے قبل مرکزی بینک کو آگاہ کرنا ہوگا ۔ کنزیومر فنانسنگ کی شرائط سخت کردی گئی ہیں۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے بینکوں کو

جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بینک ہر 5 کاروباری دنوں میں ہونے والی متوقع ادائیگیوں کی پیشگی تفصیلات سے روزانہ کی بنیاد پر مرکزی بینک کو آگاہ کریں۔بینکاری ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد ڈالر کی طلب پر مانیٹرنگ سخت کرنا ہے، اس کے علاوہ تجارتی خسارے کو لگام دینے اور معشیت میں طلب کا زور کم کرنے کے لیے مرکزی بینک نے کنزیومر فنانسنگ جیسے گاڑی یا پرسنل لون کی شرائط کو بھی سخت کردیا ہے۔مرکزی بینک کے مطابق ایک ہزارسی سی سے زائد پاور کی گاڑیوں کے لیے قرضے کی زیادہ سے زیادہ مدت سات سال سے کم کر کے 5 سال کردی گئی ہے، فی شخص گاڑی کے لیے زیادہ سے زیادہ قرض 30 لاکھ روپے تک لے سکتا ہے ۔ ڈاون پیمنٹ 15 کے بجائے 30 فیصد ہوگی۔ نئی شرائط کا اطلاق ملک میں اسیمبل ہونے والی الیکٹرک گاڑیوں پر نہیں ہوگا۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…