بھرپور دفاعی صلاحیت کو برقرار رکھا جائے گا ، وزیراعظم عمران خان

9  ستمبر‬‮  2021

اسلام آباد(آن لائن)نیشنل کمانڈ اتھارٹی (این سی اے ) نے پاکستان کی سٹرٹیجک صلاحیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ملک ہے اور ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہوئے بغیر خطے میں سٹرٹیجک استحکام کیلئے تما م تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے، روایتی اور سٹرٹیجک ہتھیاروں کی دوڑ میں تشویش کا باعث ہے ۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا 25واں اجلاس سٹرٹیجک پلانز ڈویژن ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا۔اجلاس میں این سی اے کے تمام ممبران بشمول وزیر خارجہ، وزیر دفاع، وزیر خزانہ اور وزیر داخلہ نے شرکت کی۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی،تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔جاری اعلامیہ کے مطابق نیشنل کمانڈ اتھارٹی (این سی اے) نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے ساتھ ساتھ پاکستان کے سٹرٹیجک اثاثوں کی جامع سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے سیکورٹی اقدامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔این سی اے نے اس مؤقف کو دوہرایا کہ پاکستان بطور ذمہ دار جوہری ریاست،جوہری سیکورٹی اور جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کیلئے اقدامات کو بہتر بنانے کیلئے عالمی کوششوں میں بامعنی کردار اد کرتا رہے گا۔این سی اے کو خطے میں ابھرتے ہوئے تنازعات کے پس منظر میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔این سی اے نے روایتی اور سٹرٹیجک ہتھیاروں کی دوڑ میں اضافے سے متعلق تشویش کا اظہار کیا۔این سی اے نے قرار دیا کہ یہ پیش رفتیں امن و سیکورٹی کیلئے خطرہ ہیں اور یہ بات زور دیکر کہی کہ پاکستان خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہوئے بغیر سٹرٹیجک استحکام کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے گا۔این سی اے نے کہا کہ کم سے کم دفاع کی پالیسی کے تحت بھرپور دفاعی صلاحیت کو برقرار رکھا جائے گا اور سٹرٹیجک صلاحیتوں کی تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔این سی اے نے سٹرٹیجک فورسز کی تربیت و آپریشنل تیاریوںکے اعلیٰ معیارات کی تعریف کی اور سائنسدانوں و انجینئرز کو سراہا جن کی لگن اور محنت سے پاکستان مطلوبہ مقاصد کے حصول میں کامیاب ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…