پاکستان کی بڑی کامیابی مقامی سطح پرتیار کردہ موبائل فونز کی تعداد درآمدی موبائل فونز سے زیادہ ہو گئی

26  اگست‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی) مقامی سطح پر موبائل سازی کی صنعت نے موبائل فون کی در آمدات کی شرح کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ جنوری تا جولائی 2021 کے دوران،پاکستان میں موبائل بنانے والے اداروں نے ایک کروڑ با ئیس لاکھ ستر ہزار (12.27ملین) موبائل فون تیار کئے جبکہ اسی عرصے میں درآمد شدہ موبائل فون کی تعداد بیاسی لاکھ نوے ہزار

(8.29 ملین) ریکارڈ کی گئی۔یہ رجحان پی ٹی اے کے موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ (ایم ڈی ایم) اجازت ناموں سے متعلق ریگولیٹری نظام کی مثبت عکاسی ہے جس کو متعارف کروانے کے پہلے ہی سال کے 7 ماہ کے عرصہ میں ایک کروڑ با ئیس لاکھ ستر ہزار (12.27 ملین) موبائل فون تیار ہو ئے جن میں اڑتالیس لاکھ ستر ہزار(4.87 ملین) 4 جی سمارٹ فونز بھی شامل ہیں۔موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی سمیت سازگار حکومتی پالیسیوں کی بدولت اور ڈیوائس آئیڈینٹی فکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) کے کامیاب نفاذ کے بعدپاکستان میں مقامی سطح پر موبائل بنانے کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوا۔ اس سے پاکستان کے موبائل فون تیاری کے نظام پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوئے جس کی بدولت جعلی ڈیوائس مارکیٹ کا خاتمہ اور تجارتی اداروں کو برابرمواقع میسر آئے جبکہ ہر قسم کی ڈیوائس کی درآمدات کے لیے یکساں قانونی ذرائع کی موجودگی سے صارفین کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے مینوفیکچررز کو پاکستان میں اپنے یونٹ کے قیام کے حوالے سے ایک جامع موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی متعارف کرائی گئی۔اس پالیسی کی روشنی میں پی ٹی اے نے 28 جنوری 2021 کوموبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ (ایم ڈی ایم) ریگولیشنز جاری کیں جس کے تحت اب تک 26 کمپنیوں کو موبائل تیار کرنے کا اجازت نامہ جاری کیا گیا ہے۔ ان کمپنیوں میں مشہور برانڈز جیسا کہ سام سنگ، نوکیا، اوپو، ٹیکنو، انفینکس، ویگوٹل، کیو موبائل وغیرہ شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…