پودے لگانے سے الیکشن میں ووٹ نہیں ملنے لیکن آئندہ نسل کو فائدہ ہو گا، اسدعمر

12  اگست‬‮  2021

اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و این سی او کے سربراہ اسد عمر نے عوام سے شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پودے لگانے سے الیکشن میں ووٹ نہیں ملنے لیکن آئندہ نسل کو فاہدہ ہو گا، عوام شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

اسلام آباد میں میاوا کی فاریسٹ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی دارالحکومت میں یکساں نظام ریگولیٹ کرنے جا رہے ہیں پہلے اسلام آباد میں دو اسلام آباد تھے اب ایک بنار ہے ہیں، اسلام آباد میں گورننس کا نظام بہت ضروری ہے اس کی وزیراعظم عمران خان سے منظوری لیں گے، ایک سال میں دارلحکومت میں 4کالج اور 4ہسپتال بنا رہے ہیں،ا سلام آباد میں ترقیاتی نظام سے متعلق کچھ فیصلے وزیر اعظم کے پاس لے کر جا رہے ہیں۔ اسلام آباد میں پانی کی بڑی اسکیم لے کر آرہے ہیں۔اسلام آباد میں کئی نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز نے قانون کی خلاف ورزیاں کی ہیں سی ڈی اے اور پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائیٹز میں تفریق ختم کریں گے، غازی بھروتھا سے اسلام آباد کو 10 کروڑ گیلن پانی دیا جائے گا ۔اسد عمر نے کہا کہ ملک میں 10ملین ٹری کے منصوبے کا آغاز ہو رہا ہے صرف اسلام آباد میں 2 لاکھ 75 ہزار درخت تاجروں سے مل کر لگا رہے ہیں جبکہ تعلیمی ادارے اور مدارس کے طلباء بھی پودے لگا رہے ہیں پودے لگانے سے اگلے انتخابات میں ووٹ نہیں ملنے،لیکن آئندہ نسل کو فائدہ ہو گا۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…