ایف بی آر نے ٹیکس ادائیگی کیلئے پاکستانی شہری کی تعریف تبدیل کر دی

30  جون‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ادائیگی کیلئے پاکستانی شہری کی تعریف تبدیل کر دی۔فنانس بل کے مطابق اب مالی سال کے دوران 184 دن پاکستان میں رہنے والا شہری تصور ہوگا، اور اس کو ایف بی آر قوانین کے مطابق ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ایف بی آر کی جانب سے شہری کی تعریف فنانس بل میں ترمیم کے ذریعے تبدیل کی گئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک سال میں 120 دن پاکستان میں رہنے والا شہری شمار ہوتا تھا۔دوسری جانب قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران کئی وزارتوں کے ضمنی مطالبات زر منظور کرلیے گئے۔وزارت دفاع کا 36 ارب 23 کروڑ روپے سے زائد کا ایک اور کابینہ ڈویژن کے 17 ارب 32 کروڑ روپے سے زائد کے 7 مطالبات زر منظور کرلیے گئے۔وزارت توانائی کے 204 ارب 91 کروڑ روپے کے 3، وزارت تعلیم، قومی ورثہ اور ثقافت کے 8 ارب 72 کروڑ روپے سے زائد کے 8 ضمنی مطالبات زر منظورکیے گئے۔دوران اجلاس وزارت خزانہ کے 137 ارب 57 کروڑ روپے سے زائد کے5،وزارت خارجہ کا 50 کروڑ 92 لاکھ روپے کا ایک ضمنی مطالبہ زر منظورکیا گیا۔اس موقع پر وزارت صنعت و پیداوار کے3 ارب 75 کروڑ روپے سے زائد کے 2،وزارت ہاؤسنگ وتعمیرات کے 13 ارب 88 کروڑ روپے سے زائد کے ضمنی مطالبات زر منظورکیے گئے۔اجلاس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا 60کروڑ روپے سے زائد کا 1،وزارت داخلہ کے1 ارب 36 کروڑ روپے سے زائد کے3 ضمنی مطالبات زر منظورہوئے۔وزارت قانون کے1 ارب 28 کروڑ روپے سے زائد کے3 مطالبات زر منظور کیے گئے،ان میں قومی احتساب بیورو (نیب) کا 43 کروڑ روپے سے زائد کا مطالبہ زر بھی شامل ہے۔اس دوران وزارت بحری امور کا 96 لاکھ روپے، وزارت انسداد منشیات کا 57 لاکھ روپے،

وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کا 15 ارب روپے کا ایک ایک مطالبہ زر منظور کیا گیا۔اجلاس میں وزارت صحت کے 25 ارب 81 کروڑ روپے سے زائد کے3،نجکاری ڈویڑن کا 4 کروڑ 91 لاکھ روپے سے زائد کا1اور وزارت مذہبی امور کا1 ارب روپے کا 1مطالبہ زر منظورہوا ہے۔اس موقع پر وزارت منصوبہ بندی کا 16 ارب 62 کروڑ روپے سے زائد کا1 اور وزارت ریلوے کا 6 کروڑ 10 لاکھ روپے کا 1 ضمنی مطالبہ زر منظورکیا گیا۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…