جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے 21مہینے کے بچے کو2 راتوں بعد کھائی سے زندہ نکال لیا گیا

24  جون‬‮  2021

روم(این این آئی)وسطی اطالوی علاقے ٹسکنی کے گھنے جنگلات سے 21 ماہ کا ایک بچہ دو راتیں تنہا گزارنے کے بعد ایک کھائی سے زندہ نکال لیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اٹلی کے وسطی علاقے ٹسکنی کے جنگلات میں ایک

کھائی میں دو راتیں تنہا گزارنے والے 21 ماہ کے ایک بچے کو زندہ بچا لیا گیا۔ اس بچے کی وہاں موجودگی کا احساس ایک ٹیلی وژن صحافی کو اس وقت ہوا، جب اس نے کھائی سے آنے والی اس کی سسکیوں کی آواز سنی۔ بچے کے سر پر چوٹ لگنے کے سبب ایک ابھار اور چند خراشیں تھیں، مگر مجموعی طور پر وہ اچھی حالت میں پایا گیا۔ نیکولا کو دو روز بعد گہری کھائی سے نکالنے والے دونوں کمانڈوز کا کہنا تھا کہ جس لمحے انہوں نے اس بچے کو اس کی ماں کی گود میں دیا، وہ لمحہ ناقابل بیان مسرت کا لمحہ تھا۔ ان دونوں کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہی نہیں آ رہا کہ 21 ماہ کے اس بچے نے دو راتیں اس جنگل اور کھائی میں گزاریں۔ ان کے خیال میں یہ امکان زیادہ ہے کہ نیکولا سڑک کے راستے نہیں بلکہ جنگل میں چلتا ہوا وہاں تک پہنچا تھا، جہاں سے اسے ریسکیو کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…