آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کاترکی اور آذربائیجان کا سرکاری دورہ

24  جون‬‮  2021

راولپنڈی (این این آئی،آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ علاقائی امن کیلئے پاکستان کی کوششوں میں ساتھ دینے پر ترکی کے مشکور ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورہ پر ترکی پہنچے جہاں انہوں نے ترک وزارت دفاع کا دورہ کیا اس موقع پر انہیں فوجی دستوں

نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ترک وزیر دفاع جنرل ریٹائرڈ ہولوسکئی اکر، کمانڈر ترکش جنرل سٹاف جنرل یاسر گلر اور کمانڈر ترک لینڈ فورسز جنرل امیت دندر سے ملاقاتیں کیں۔اس دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں افغان امن عمل اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔آرمی چیف نے پاکستان کے ساتھ ترکی کے تعلقات باالخصوص خطے میں قیام امن کے لئے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترکی خطے کا اہم ترین مسلم ملک ہے، علاقائی امن کے لیے پاکستان کی کوششوں میں ساتھ دینے پر ترکی کے مشکور ہیں، پاک ترکی تعاون سے علاقائی امن واستحکام پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ترک وزیردفاع نے علاقائی امن واستحکام باالخصوص افغان امن عمل کے لئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔ ترک وزیردفاع نے دونوں برادر ممالک کے مابین بہتر تعلقات کے لئے کام جاری

رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے آذربائیجان کا سرکاری دورہ کیا ہے، جہاں انہوں نے آذربائیجان کے وزیرداخلہ سمیت عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے آذربائیجان کا سرکاری

دورہ کیا، دورے میں آرمی چیف نے آذربائیجان کے وزیرداخلہ اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی، سکیورٹی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ علاقائی امن ،تجارت اور توانائی سمیت مختلف امور پربات چیت کی گئی۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ موجودہ جیواسٹریٹجک حالات

میں قریبی تعاون خصوصی اہمیت رکھتا ہے، مختلف درپیش چیلنجز سے نمٹے کیلئے مشترکہ ردعمل وقت کی ضرورت ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملاقاتوں میں آرمی چیف نے ہر سطح ،فورم پر باہمی رابطوں کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا، آذربائیجان کی جانب سے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا گیا اس کے ساتھ ساتھ آذربائیجان کی عسکری قیادت نے افغانستان میں دیرپا امن کیلئے کوششوں کے لئے پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف کیا۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…