ریلوے کو وہاں لے گئے ہیں جہاں دو، تین سال بعد بند ہو جائیگا،سعد رفیق کاریلوے حادثات پرجوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

7  جون‬‮  2021

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے ریلوے حادثات پرجوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ موجودہ حکومت ریلوے کو وہاں لے گئی جہاں یہ محکمہ دو، تین سال بعد بند ہو جائے گا،محکمے کے 18ارب کے خسارے کو50ارب تک پہنچا دیا ہے اوراب کرونا اور کرپشن

کے پیچھے چھپنے کی کوشش نہ کرنا،ہماری باری نیب آ جاتا ہے اور جہانگیر ترین پر علی ظفر تحقیقات کریں گے،امریکی لوکو موٹیو دنیا کا بہترین انجن ہے،بتایا جائے یہ لوکو موٹیو کیوں کھڑے ہیں،ان کی کیوں مینٹی ننس نہیں ہوئی اور یہ کیوں آپریشنل نہیں ہو سکے۔پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ گھوٹکی میں ریلوے کا المناک حادثہ ہوا جس میں درجنوں مسافر جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوئے،میرے بھی وہی جذبات ہیں جو کسی درد دل رکھنے والوں کے ہوتے ہیں، میں ایک دوسرے کو ہدف بنانے کی سیاست سے گریز کرتاہوں، موجودہ وزیر اطلاعات فواد چودھری اور شیخ رشید اقتدار پر بیٹھ کر لاشوں پر سیاست کرتے ہیں، آئندہ بہتان تراشی سے گریز کریں ہمیں بھی بھرپور جواب دینا آتاہے، تبدیلی سرکار کا فراڈ سب سے بڑا فراڈ ہے،یہ بے شرم اور بے حیا لوگ ہیں، اگر حکومت مل ہی گئی تھی تو کچھ کرکے دکھاتے، قوم کے تین سال برباد کردئیے، آپ نے صرف یہ کیا کہ مخالفین کو بند کرواور چور چور کا شور مچایا، کسی کا سر اور کسی کی ٹانگیں کاٹنے کی کوشش کی اوربونوں نے اپنا قد بڑھانے کی کوشش کی، سلیکٹڈ کمپنی ناکام ہو چکی اس کا صرف نوٹیفکیشن ہونا باقی ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مجھے بتائیں میں نے ریلوے میں سے کیا لوٹ

کر کھایا ہے،اگر لوٹا تو اس کا وبال مجھ پرضرور آئے گا، کسی بے گناہ کی بد دعا لگتی ہے تو گھٹنوں سے بھی چلا جاتاہے، کوئی ایسا گناہ نہیں کیا جس کے نتیجے میں جیلوں میں ڈالا، میں نے ایک دھیلا نہیں لیا، فواد چودھری اور شیخ رشید کو اس قابل نہیں سمجھتا کہ ان کی باتوں کا جواب دوں۔ انہوں نے کہا کہ ٹو پلس ٹو کا جواب دیں،ہم

خسارے کو نیچے لائے،آپ اٹھارہ ارب روپے کا خسارہ پچاس ارب تک لے گئے،ترقیاتی بجٹ پر پینسٹھ ارب روپے کا کٹ لگایا، مینٹی ننس پر کوئی پیسہ خرچ ہی نہیں کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹے وزیر داخلہ سن لیں انیس سو اناسی میں سکھر کا ٹریک بنا یہ 120گئیر کیلئے بنایاگیا، حادثہ اس لئے ہوتا ہے کہ ٹریک کی دیکھ بھال نہیں کی

گئی، لوکو موٹیو رل گئے ہیں، مینٹی ننس کا الگ الگ شیڈول ہے،ہم امریکی لوکو موٹیو لے کر آئے جو دنیا کا بہترین انجن ہے، حادثے کی بنیادی وجہ ٹریک اور کوچ کی مینٹی ننس کا نہ ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ریلوے کی تباہی کر دی ہے، رائل پام کس نے واپس لے کر دیا،ٹینڈر کرکے کیوں کسی کو نہیں دیا،کروڑوں روپے

کا سالانہ نقصان ہو رہاہے، ہر ماہ کروڑوں روپے کا چونا لگ رہاہے کیونکہ دوکانوں کا ٹھیکہ دیا ہی نہیں گیا،سن لیں ہم ملازمین اورپنشنرز کو بروقت تنخواہیں او رپنشن دیتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ ساری ٹرینیں کیوں آؤٹ کر رہے ہیں،ایم ایل ون پر کوئی مینٹی ننس نہیں ہے، ٹرینوں کا جاتے اور واپس آتے ہوئے کوئی اور نام ہوتاہے، پندرہ

فیصد ٹرینیں ایمرجنسی کیلئے کھڑی کی جاتی ہیں لیکن سب کے فیتے کاٹے گئے۔ انہوں نے کہا کہ شارٹ سرکٹ سے ستر بے گناہ لوگ لقمہ اجل بنے،ہماری باری نیب اور جہانگیر ترین پر علی ظفر تحقیقات کریں گے،اعظم سواتی پوچھیں کہ ہم نے کیا کام نہیں کیا۔ایم ایل ون سی پیک کے تحت تین سال بعد سکھر روہڑی لاہور ملتان اور

پوٹھوہار پر نیا ٹریک بن گیاہوتا، آئی ٹی کے ذریعے ای ٹکٹنگ کا نظام دیا اس کا بھی بیڑا غرق کر د یا ہے،ریلوے کے اعلی افسران کو گالیاں دی گئیں چھ افسران کو جیل بھجوا دیا گیا،سیاسی اختلاف کرو لیکن ملک کے اداروں کو تباہ تو نہ کرو انہیں دوبارہ کون ٹھیک کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریلوے کو وہاں لے گئے ہیں یہ دو تین سال میں

بند ہوجائے گا،ریلوے حادثات پر جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کرتاہوں۔ انہوں نے کہا اپنے خلاف کیس کے حوالے سے کہا کہ جس نے جو کرنا ہے وہ کرے کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے میں ڈی ایم جی کا قبضہ کروا دیا گیاہے،ریلوے افسران کی کوئی نہیں سنتا،ریل کاپ پچاس کروڑ کماتی تھی وہ تباہ ہو گئی ہے، ایم ایل ون پر

پی سی ون ہم نے منظور کروایا تھرڈ پارٹی کیلئے ٹینڈر دیا، چین ایم ایل ون پر قرضہ دینے سے گریزاں ہیں، ریلوے حکومت کی ترجیحات میں ہی نہیں ہے،ہم اس معاملے کو سپریم کورٹ کے بجائے قومی اسمبلی میں لے کر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے دور میں بھرتیاں نہیں کیں بہت سے ناراضگیاں مول لیں،ریلوے کے افسروں پر اعتبار کریں وزیر کو سمجھ نہیں آتی تو قابل لوگوں سے مل کر حل نکالیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…