اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار ہوئی تو حکومت گھر چلی جائے گی

4  جون‬‮  2021

بھکر (این این آئی)سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار ہوئی تو حکومت گھر چلی جائیگی، گلگت بلتستان کے بعد آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھی مداخلت کی جارہی ہے،اگر پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی اپنے کیے پر نادم ہیں تو پی ڈی ایم کے دروازے کھلے ہیں۔میڈیا

سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت مخالف مہم کیلئے تمام آپشنز کھلے ہیں،پی ڈی ایم عوام میں واپس جا رہی ہے اور 4 جولائی کو سوات میں پاور شو کریں گے۔سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک معاشی لحاظ سے تباہ ہوچکا ہے، بجٹ میں جھوٹ بولنے کی تیاری مکمل ہے۔ حکومتی اقدامات سے نہیں بلکہ کورونا کی وجہ سے ملنے والی رقم کے باعث معیشت بہتر ہوئی۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار ہو، جو ابھی تک نہیں ہورہی ہے،کسی ادارے کی مدد سے ہم حکومت کو گھر نہیں بھجوائیں گے، حکومت کو عوامی حمایت اور تائید سے گھر بھیجیں گے۔انہوں نے کہا کہ آج بھی مشرف کی پالیسیوں کا تسلسل جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ جس دن اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار ہوئی حکومت گھر چلی جائے گی۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے بعد آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھی مداخلت کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی اپنے کیے پر نادم ہیں تو پی ڈی ایم کے دروازے کھلے ہیں۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ شریف برادران پاکستانی سیاست کی حقیقت ہیں،منفی پراپیگنڈے

مقد مات اور الزامات کے باوجود شریف برادران کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکا،تین سا لو ں سے اپوز یشن کو دیوار سے لگانے کا حکمرانوں کا ہر تجربہ ناکام ثا بت ہوا۔ اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی قیادت اور اصولی سیاست کا ہرکوئی مداح ہے۔میاں نوازشریف اپنی ذات اوراپنے خاندان کے

ساتھ پرویز مشرف اورعمران خان کے دورآمریت میں ہونیوالی زیادتیاں فراموش کرسکتے ہیں مگر پاکستان سے دشمنی کرنیوالے کسی شخص کومعاف نہیں کرسکتے۔انہو ں نے کہاکہ پرویز مشرف نے آئین توڑا جبکہ عمران خان نے عوام کامینڈیٹ چوری کیا۔ مسلم لیگ (ن) کے خلا ف عمران خان سیاست کی آڑ میں عداوت پراترآئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…