شہریوں کی مددگار 15 سروس بند ہونے کا خدشہ

13  اکتوبر‬‮  2019

کراچی (این این آئی) شہریوں کی مددگار 15 سروس ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا، سروس چلانے والی کمپنی کو گزشتہ 6 ماہ سے ادائیگی نہیں کی گئی۔تفصیلات کے مطابق شہریوں کی فوری مدد کو پہنچنے والی مددگار 15 کی سروس بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

سندھ پولیس نے 15 سروس چلانے والی کمپنی کو ادائیگی نہیں کی۔ذرائع کے مطابق کمپنی کو 6 ماہ سے ادائیگی نہیں کی گئی۔ ون فائیو سروس کو پہلے پولیس اہلکار چلاتے تھے بعد میں اسے نجی کمپنی کے سپرد کیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی نے ادائیگی نہ ہونے پر کام بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔خیال رہے کہ کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ کوئی کسی کی مدد کرے تو پولیس پیچھے پڑ جاتی ہے، پولیس ہمیشہ مدد کرنے والے کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔پولیس چیف نے کہا تھا کہ آئی جی صاحب نے بہادر شہری کا پروگرام بھی شروع کیا ہے، کوئی شہری مدد کرتا ہے تو ہم اسے انعامات اور شیلڈ دیتے ہیں۔ ہوسکتا ہے کوئی پولیس اہلکار ذاتی طورپر کسی کو ہراساں کرے۔انہوں نے کہا کہ کسی شہری کو ہراساں کرنے میں ادارے کا تعلق نہیں ہوتا، کسی اہلکار کا اقدام کرائم کے زمرے میں آتا ہے تو کیس، جیل بھیجتے ہیں۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…