جس نے جانا ہے چلا جائے، وزیراعظم عمران خان شدید غصے میں، اسمبلیاں توڑنے کی ٹھان لی

23  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں تو ہو رہی ہیں لیکن میں اس بات پر تاحال قائم ہوں کہ وزیراعظم اسمبلیاں توڑنے والے ہیں، معروف صحافی نے کہا کہ آج کل عمران خان کافی غصے میں ہیں اسی وجہ سے ایسے فیصلے کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کابینہ کے اجلاس میں یہاں تک کہہ دیا تھا کہ جس نے جانا ہے وہ چلا جائے۔واضح رہے کہ کابینہ ڈویڑن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں فواد چوہدری، غلام سرور خان، شہریار آفریدی اور

اعجاز احمد شاہ کی وزارتوں کی تبدیلی کا ذکر موجود ہے۔فواد چوہدری پہلے وزیرِ اطلاعات کے فرائض انجام دے رہے تھے تاہم اب وہ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ذمہ داری نبھائیں گے۔غلام سرور خان سے وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم کا چارج واپس لے کر وزیر ہوابازی کا چارج دے دیا گیا۔اس کے ساتھ ساتھ وزیرِ مملکت برائے داخلہ کی ذمہ داریاں نبھانے والے شہریار آفریدی کو اب وفاقی وزیر برائے ریاستی اور سرحدی علاقوں (سیفرون) کا چارج دے دیا گیا جبکہ وفاقی وزیر پارلیمانی امور بریگیڈئیر(ر) اعجاز احمد شاہ کو وزیرِ داخلہ کا قلمدان سونپ دیا گیا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…