پریانکا چوپڑا کا نام ووٹر لسٹ سے خارج

11  ‬‮نومبر‬‮  2017

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ سے ہالی ووڈ تک کا سفر کامیابی سے طے کرنے والی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کا نام ووٹر لسٹ سے خارج کر دیا گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا بھارتی شہر بریلی میں پیدا ہوئیں اور وہیں پلی بڑھیں تاہم 2000 میں مس ورلڈ کا تاج اپنے نام کرنے کے بعد پریانکا اور ان کا خاندان بریلی چھوڑ کر ممبئی میں آباد ہو گیا اور گزشتہ 17 سالوں سے وہیں مقیم ہے۔بریلی کی انتظامیہ نے پریانکا اور ان کے گھر والوں

کے نام ہی ووٹر لسٹ سے خارج کر دیئے، جس کے بعد اب وہ بریلی میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں حق رائے دہی استعمال نہیں کر سکیں گی۔بریلی کے ضلعی مجسٹریٹ کیپٹن نے پریانکا اور ان کی والدہ مدھو چوپڑا کا نام ووٹر لسٹ سے خارج کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں بلاک لیول آفیسر (بی ایل او) کی جانب سے اداکارہ اور ان کی والدہ کے نام لسٹ سے ہٹانے رپورٹ موصول ہوئی تھی۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…