ڈالر کی پھراُڑان،تاجروں میں تشویش کی لہردوڑ گئی

15  ‬‮نومبر‬‮  2016

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈالرکی ایک بارپھرآڑا ن نے پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ہلچل مچادی ہے جس کی وجہ پانچ روز میں عوام کے لئے ڈالر 80 پیسے مزید مہنگا ہوگیا ۔ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے 5 ہزار کا نوٹ اور 40 ہزار کا بانڈ بند نہ کرنے کی یقین دہانی کے باوجود اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے ۔ 5

روز کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 80 پیسے تک بڑھ چکی ہے اور ڈالر 107 روپے کے ارد گرد گھوم رہا ہے جبکہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا فرق تقریباً 2 روپے تک پہنچ چکا ہے ۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں سرمایہ کار سونے کی خریداری میں کم جبکہ ڈالر کی خریداری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ڈالر دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں 14 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔ڈالرکی قیمت میں اضافہ اورپاکستان روپے کی قدرمیں کمی سے تاجروں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیاہے کیونکہ ان کی آمدنی کی ادائیگی بڑھنے سے کم ہوگئی ہے جبکہ دوسری طرف ڈالرکی قیمت میں اضافہ کی وجہ دوسرے ملک سے درآمد شدہ اشیاضروریہ کی قیمت میں اضافہ ہوگیاہے جس کااثرپیٹرولیم منصوعات پربھی پڑاہے ادائیگوں کے بل بڑھنے کی وجہ سے پیٹرولیم منصوعا ت کی قیمت کے بارے میں نیافیصلہ بھی کسی وقت متوقع ہوسکتاہے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…